Vinkmag ad

چھوٹا قد: ماؤں کا وہم یا حقیقت

مائیں اپنے بچوں کی نشوونما کے حوالے سے بہت حساس ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کے قدوقامت کے حوالے سے کبھی بجا تو کبھی بےجا پریشان ہوتی ہیں۔ وہ بچے کے قد کا موازنہ دوسرے بچوں سے کرتی ہیں، حالانکہ ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ایک ڈاکٹرہی یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ قد واقعتاً چھوٹا ہے یا نہیں۔

چھوٹے قد کی وجہ

٭موروثیت۔

٭کچھ بیماریاں مثلاً سیلئک ڈیزیز یا ہائپوتھائی رائیڈزم۔

٭گروتھ ہارمون کی کمی۔

٭غذائی کمی۔

جانچ کے لیے ٹیسٹ

گروتھ چارٹس پر بچے کے وزن اورقد کو پلاٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دیکھا جاتا ہے کہ قد وزن کے مطابق ہے یا نہیں۔ پھر چند مہینوں کے وقفے سے قد بڑھنے کی شرح کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس میں بچے کے بہن بھائیوں کے قد کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایکسرے اورکچھ ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

ایکسرے بچے کی بائیں کلائی اورہاتھ کا لیا جاتا ہے۔ اگرٹیسٹ سے معلوم ہو کہ ہڈیوں کی عمر بچے کی اصل عمر سے کچھ کم ہے تو پریشانی کی بات نہیں کیونکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی نشوونما کا عمل جاری رہتا ہے اور قد میں اضافہ ہو جاتاہے۔ لڑکیوں میں عموماً 16 سے17سال اورلڑکوں میں 18سے19سال تک قد بڑھ سکتا ہے۔

 اس کا سبب ہائپوتھائی رائیڈزم ہو تو تھائی رائیڈ فنکشن ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ بچے ذرا بڑے ہوں تو ان کے گردوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس کے لئے آرٹی ایف اور خون کی کمی جانچنے کے لیے سی بی سی (Complete Blood Count)کیا جاتا ہے۔ اس کا سبب کروموسوم کی بے قاعدگی ہو تو کاریو ٹائپ نامی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

مسئلے کا حل

قد میں کمی کا سبب گروتھ ہارمون ہو تو ڈاکٹر اس کے انجیکشن لگاتے ہیں۔ بچے بلوغت کی حد کو پہنچ جائیں تو یہ علاج مفید ثابت نہیں ہوتا۔ بہترین نشوونما کے لیے بچوں کو سب گروپس پرمشتمل چیزیں کھانی چاہئیں۔

٭بچے کھانے میں ضد کریں تووالدین ضروری چیزوں کو نئے اندازمیں بنا کر کھلائیں۔

٭بچے دودھ نہیں پیتے تو اسے پھلوں کی سمودی یا شیک کی شکل میں دیں۔ خشک میوہ جات کے ساتھ بھی دے سکتے ہیں۔

٭کچی گاجر،ابلے ہوئے مٹر،پالک اورسبزیوں کے کباب بنا کردیں۔ ان سے کیلشیم اورفاسفورس کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے جو قد کو بڑھانے میں مفید ہیں۔

٭جن بچوں کو گندم سے الرجی ہوان کی خوراک میں دودھ، پنیر، انڈے، دہی، مرغی، تازہ پھل، سبزیاں، مچھلی، تازہ گوشت، دالیں، پھلیاں اور بادام شامل کریں۔ نوڈلز، پاستا، رول، بسکٹ،کیک، سموسہ اور ڈبوں میں بند سوپ سے حتی الامکان پرہیزکروائیں۔ ڈاکٹر کے مشورے سے کچھ فوڈ سپلی منٹ بھی لیے جا سکتے ہیں۔

 short height in children, treatment of short height, Short Stature, Growth Disorders, bachon ki height choti kyun hoti hai, chotay qad ka ilaj kya hai

مزید پڑھئے

چھوٹا قد، چار مفروضے

 

Vinkmag ad

Read Previous

Reconstructive surgery also restores confidence

Read Next

بٹیر کی فارمنگ

Leave a Reply

Most Popular