Vinkmag ad

پولیو مہم کا آغاز، قطرے نہ پلوانے پر جرمانے اور جیل

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو  مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر حیدر آباد نے قطرے نہ پلوانے پر جرمانے اور جیل کی سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انکاری والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

قومی وزارت صحت کے مطابق پولیو مہم ملک  کے 91 اضلاع میں چلائی جائے گی۔ اس دوران 2 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو عمر بھر کی معذوری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے باوجود بعض جگہوں پر اس کی سنگینی کا ادراک نہیں کیا جا رہا۔ لنڈی کوتل کے علاقے لوئے شلمان شین میں علاقہ مکنیوں نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ انسداد پولیو مہم کے لیے آئی ٹیموں کو واپس بھیج دیا گیا۔ مکینوں نے ٹٰیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تین مطالبات پیش کیے ہیں۔ ان میں سڑکوں کی تعمیر، نیٹ ورک کی بحالی اور سرکاری سکولوں میں سٹاف کی کمی پوری کرنا شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے مطالبات اور خدشات سے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ مطالبات جائز ہیں لیکن قطرے نہ پلوانا بلاجواز اور اپنا نقصان کرنے کے مترادف ہے۔

پولیو قطرے نہ پلوانے پر جرمانے اور جیل کی سزائیں قابل فہم ہیں۔ تاہم اس سے قبل لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

Mental health of older adults

Read Next

کینسر کا علاج

Leave a Reply

Most Popular