Vinkmag ad

جوتے کا انتخاب

جوتے کا انتخاب


ڈاکٹرعمریوسف راجہ ‘ ماہر امراض غدود‘شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد


شوگر کے مریضوں کو نرم جوتوں کا انتخاب کرناچاہئے‘ خصوصاً ان کے تلوے لازماً نرم ہونے چاہئیں۔ اگر جوتا سخت ہو گا تو وہ پائوں کے ساتھ بار بار رگڑ کھائے گا جس سے اس پر زخم بن جائے گا۔

جوتا پائوں کے سائز کا ہونا چاہئے۔ اگر یہ چھوٹا ہو گا تو تنگ کرے گا۔ اس میں کوئی سخت چیز نہیں ہونی چاہئے۔

جب جوتا مرمت کرایاجاتا ہے تو بعض اوقات موچی اس میں کیل ذرا ٹیڑھا لگا دیتا ہے جو بظاہر تو چھپ جاتا ہے لیکن پائوں کو تکلیف دیتا رہتا ہے۔ بعض اوقات دھاگا بھی سخت ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں کیل اوردھاگے کو نکال دینا چاہئے۔


شوگر کے مریضوں کو چاہئے کہ جوتا ایسا استعمال کریں جو آگے سے بند ہوکیونکہ اگر وہ قینچی چپل جیسا کھلا جوتا استعمال کریں گے توانہیں پائوں کے اگلے حصے میں چوٹ لگ سکتی ہے۔ تاہم جوتا اتنا بند بھی نہیں ہونا چاہئے کہ اس میں ہوا کا بالکل گزر ہی نہ ہو سکے۔ جوتے کے ہوادار ہونے سے پاؤں خشک رہے گااور انفیکشن کا خطرہ کم ہو گا۔

comfortable shoes, Diabetic patient foot wear, soft shoe

Vinkmag ad

Read Previous

ذیابیطس اور پورشن کنٹرول

Read Next

بلڈ کینسر کا علاج کیا ہے

Leave a Reply

Most Popular