Vinkmag ad

ناک کیوں بہتی ہے؟

کبھی آپ کے ساتھ ایسا ہوا کہ کوئی چٹ پٹی چیزکھاتے ہوئے آپ کی ناک بہنا شروع ہوگئی ہو؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ اسی طرح بعض افراد کو ٹھنڈ لگنے پر یا روتے ہوئے بھی اس کیفیت کا سامنا ہوتا ہے۔ آخر اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔

ناک، ہوا کی نالیوں، سائی نس(چہرے پر ناک کے اردگرد ہڈیوں اورٹشوز کے درمیان خالی جگہیں) اور منہ کی اندرونی دیوراوں پر ایک جھلی ہوتی ہے۔ اس میں دو اہم خلیے ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک حسی خلئے ہیں جو رطوبت بناتے اور اسے خارج کرتے ہیں جبکہ دوسرے پلک نما خلئے اسے حرکت کرواتے ہیں۔

جب باہرسے ہوا ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہوتی ہے تو اس میں نمی کی مقدار کم ہوتی ہے۔ نتیجتاً ہوا یا سانس کی نالی خشک ہو جاتی ہے۔ ایسے میں رطوبت بنانے والے خلیے متحرک ہو کر یہ رطوبت خارج کرتے ہیں۔ اگرچہ ہم اسے گندی چیز سمجھتے ہیں لیکن یہ کوئی فالتو چیز نہیں بلکہ بہت سے اہم افعال انجام دیتی ہے۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں:

٭ناک اور سائی نس کی جھلی کو نم رکھنا۔

٭گردوغبار اور بیرونی اشیاء کو اپنے اندر پھنسا کر پھیپھڑوں میں جانے سے روکنا۔

٭انفیکشن سے لڑنا۔

بنیادی طور پر یہ رطوبت پانی کی طرح پتلی ہوتی ہے۔ تاہم خلیوں سے جب پروٹین، چربی اور نمکیات وغیرہ خارج ہوتے ہیں تو یہ تمام اجزاء مل کر اسے گاڑھا اور چپچپا کر دیتے ہیں۔ الرجی یا انفیکشن کی صورت میں اس کا رنگ بھی تبدیل ہوجاتا ہے جس کی بنا پر انفیکشن کی قسم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مختلف صورتوں میں ناک بہنا

رونا پپوٹوں کے نیچے آنسو بنانے والے غدود اور آنکھ کے کنارے پر آنسو کی نالی(tear duct) ہوتی ہے۔ اس نالی کا دوسرا سرا ناک میں جا کرکھلتا ہے۔ روتے ہوئے جب آنسو بنتے ہیں توان کی کچھ مقداراس نالی کے ذریعے ناک میں پہنچ جاتی ہے۔ پھروہاں یہ پہلے سے موجود ناک کی رطوبت کے ساتھ مل جاتی ہے۔ نتیجتاً ناک زیادہ بہتی ہے جورونا بند ہونے پررک جاتی ہے۔

چٹ پٹے کھانے مسالے دار کھانوں میں ایک خاص کیمیائی مادہ (capaisin)ہوتا ہے۔ جب یہ جسم میں داخل ہوتا ہے تو ہمارا دفاعی نظام اسے نقصان دہ سمجھ کر اس کے خلاف ردعمل ظاہرکرتا ہے۔ نتیجتاً ناک اور آنکھوں کی جھلی میں سوزش ہوتی ہے۔ اس کے باعث آنکھوں سے پانی اور ناک سے رطوبت نکلتی ہے۔

 ٹھنڈ کی صورت میں جسم ہسٹامین نامی کیمیائی مادہ بناتا ہے۔ یہ ناک کی جھلی میں سوزش اور ناک بہنے کا باعث بنتا ہے۔

nasal secretion, how do nasal secretions form, runny nose while eating or crying, health, shifa news

Vinkmag ad

Read Previous

ماضی اورحال میں بڑھاپا روکنے کی کوششیں

Read Next

کیا مشترکہ برتن اورکپڑے ٹی بی پھیلنے کا سبب ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular