Vinkmag ad

نمک کی اقسام 

نمک کی اقسام

کالا نمک

کالا نمک معدے میں تیزابیت‘ گیس اور درد سے نجات میں مدد دیتا ہے ۔اس لئے اگر سینے میں جلن ہو‘ کھاناٹھیک طرح سے ہضم نہ ہوا ہو یا کسی دن زیادہ کھالیاہو تو اس نمک کا استعمال فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ تصور غلط ہے کہ کالا نمک نقصان دہ نہیں ہے۔ ہائپرٹینشن کے حوالے سے اس کے نقصانات سفید نمک جیسے ہی ہیں۔ اس کی مقدار  دن بھر میں پانچ یا چھ گرام سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔اس کی سیاہ رنگت اورطبی فوائد اس میں پائی جانے والی گندھک کی وجہ سے ہیں۔

آئیوڈین ملا نمک

جن علاقوں کی آبادی میں آئیوڈین کی کمی پائی جاتی ہے‘ وہاں کے لوگوں کو آئیوڈین ملانمک ضرور استعمال کرنا چاہئے۔ باقی جگہوں پراس کی اتنی ضرورت نہیں اور بالعموم لوگوں کو عام نمک کم مقدار میں استعمال کرنا چاہئے۔

سمندری نمک

سمندری نمک عام نمک سے بھی بہتر ہے،اس لئے کہ اس میں ایسے عناصر زیادہ ہوتے ہیں جو جسم میں عضویاتی اور کیمیائی عمل کے لئے ضروری ہیں ۔

salt, types, black, sea salt, iodized, benefits, disadvantages

Vinkmag ad

Read Previous

شوگر کا نیا علاج

Read Next

سائیکل چلائیں،تندرست رہیں

Leave a Reply

Most Popular