Vinkmag ad

مرغی کے گوشت سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد ہے: پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ

سوشل میڈیا پر برائلر چکن کے بارے میں بہت سی منفی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ان کے حوالے سے پولٹری اور لائیو سٹاک سے متعلق ماہرین کا مؤقف سامنے آ گیا ہے۔ ماہرین نے مرغی کے گوشت سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اس کا اظہار پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک میڈیا ٹاک میں کیا۔

سیکرٹری  لائیو سٹاک مسعود انور  نے اس افواہ کو من گھڑت قرار دیا کہ مرغی کا گوشت صحت کے لیے فائدہ مند نہیں۔ ان کے مطابق برائلر کا گوشت پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی تردید کی کہ برائلر گوشت کی پیداوار میں مضر صحت چیزیں استعمال ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برائلر کی خوراک حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔

ڈی جی ریسرچ لائیوسٹاک پنجاب ڈاکٹر سجاد کشفی نے کہا کہ برائلر کا گوشت اور انڈے صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔  یہ بچوں کی نشوونما میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ اس بارے میں جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

ڈاکٹر نوید سحر ڈائریکٹر ایکسٹنشن  نے صحت مند زندگی گزارنے پر زور دیا۔ غذا ایسی طرز زندگی کا اہم جزو ہے۔ لوگوں کو چاہیے کہ غذائیت سے بھرپور برائلر گوشت اور انڈے استعمال کریں۔

منفی پروپیگنڈے سے پولٹری انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے

انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر سرفراز چٹھہ نے کہا کہ مرغی کی عمومی بیماریاں انسانوں میں منتقل نہیں ہوتیں۔ اگر کوئی ایسی بات ہو تو اس کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کی چھ لیبارٹریز موجود ہیں۔ تمام لیبارٹریاں مکمل طور پر فنکشنل اور کسی بھی بیماری کی تشخیص کے لیے مستعد ہیں۔

پاکستان پولٹری انڈسٹری ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے۔ مرغی کے گوشت سے متعلق پروپیگنڈا اسے شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پھینے والی بہت سی خبریں بے بنیاد ہوتی ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ جھوٹی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ کسی بھی معاملے میں درست معلومات کے لیے متعلقہ شعبے کے ماہرین کی رائے کو اہمیت دیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Tips to become a better conversationalist

Read Next

فالج کے مریضوں کی ذہنی صحت

Leave a Reply

Most Popular