شوگر کا نیا علاج

شوگر کا نیا علاج

نیو کاسل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق شوگر کا خوارک کے ذریعے ایک بہت موثرعلاج متعارف کیا گیا ہے۔ اس نئے طریقہ علاج کو 600کیلوریز ڈائیٹ بھی کہا جاتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اپنی خوراک کو 600کیلوریز پر رکھ کر شوگر کو ختم کیا جاتا ہے ۔

اس خاص ڈائیٹ سے مریض اپنے گلوکوز کی سطح کو متناسب رکھ سکتے ہیں۔ یہ خوارک ڈائیٹ ڈرنکس اور بغیر نشاستے والی سبزیوں پر مشتمل ہے۔ یہ لبلبے پر جم جانے والی چکنائیوں کو نکال باہر پھینکنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ یہ خوارک ٹائپ ٹو کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس کے استعمال سے ان میں موجود غیر فعال انسولین فعال ہونے لگتی ہے۔

احتیاط

اس پر تجربہ کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر جاری علاج کو روکنااور احتیاطوں کو چھوڑنا مناسب نہیں۔ اس لئے کہ حتمی حل ہم اسے کہیں گے جس کی متعلقہ ادارے منظوری دیں۔ اس سے قبل کا مرحلہ تجربات کاہوتا ہے جو اگر ٹھیک ہوتو بھی پورے اعتماد کے ساتھ اسے تجویز نہیں کیا جا سکتا۔

diabetes, new treatment, calorie diet

Vinkmag ad

Read Previous

کیڑوں کے کاٹے اور ڈنگ کا علاج

Read Next

نمک کی اقسام 

Leave a Reply

Most Popular