کیڑوں کے کاٹے اور ڈنگ کا علاج

کیڑوں کے کاٹے اور ڈنگ کا علاج

٭جلد کودبائے بغیر ڈنگ باہر نکالنے کی کوشش کریں۔

٭متاثرہ حصے کو سرکے میں بھگوئیں یا چائے کا ایک چمچ میٹھا سوڈاپانی میں حل کر کے متاثرہ حصے پر لگائیں۔

٭پپیتے کا جوس نکال کر متاثرہ حصے پرلگائیں اور اسے کچھ دیرتک خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اس کا ایک ٹکڑا متاثرہ جگہ پر لگایائیں اور 15منٹ  بعد اسے اتارکر جگہ کو رگڑ کر صاف کریں۔ یہ ڈنگ کے مضر اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔

٭متاثرہ جگہ پر پیاز ملنے سے بھی سوزش کم ہوجاتی ہے۔

٭ادرک  کچل کر متاثرہ جگہ پر لگائیں اور کسی نرم کپڑے یاتولئے وغیرہ سے 20 سے 30 منٹ تک کے لئے لپیٹ دیں۔

٭اس صورت میں عرق پودینہ بھی فائدہ مند ہے‘ اس لئے کہ یہ ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

٭برف کے کیوبز کی ٹکور سے متاثرہ حصے میں خون کی روانی سست ہوتی ہے جس سے سوجن کم ہوجاتی ہے۔

٭عناب (ہندوستانی آلوچے ) کی حامل مصنوعات بھی اس سلسلے میں مفید ہیں۔

٭شہد دافع جراثیم خصوصیات کا حامل ہے ، لہٰذا اس کا لگانا بھی فائدہ مند ہے۔

٭کوارگندل کو زخموں، چھالوں اور دھوپ جلن کی صورت میں متاثرہ جگہ پر لگایا جا سکتا ہے۔

bee sting, insect bite, treatment, things to do

Vinkmag ad

Read Previous

ہارمونل مسائل کا علاج

Read Next

شوگر کا نیا علاج

Leave a Reply

Most Popular