سموگ بچاؤ کی تدابیر
مندرجہ ذیل تدابیر پر عمل کر کے دھندھواں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
٭فضا میں نمی کی مقدار بڑھانے کے لئے پانی کا زیادہ سے زیادہ چھڑکاؤ کریں تاکہ یہ زہریلے مادے فضا میں تیرنے کی بجائے زمین پر بیٹھ جائیں۔
٭جب فضا میں دھندھواں ہو تو ماسک کے بغیر باہر نہ نکلیں۔
٭ موٹر سائیکل اور سائیکل سواروں کو چاہئے کہ فلٹر والے ماسک استعمال کریں۔
٭گاڑی میں سفر کے دوران وینٹی لیٹر لازماًاستعمال کریں تاکہ سموگ گاڑی میں جمع نہ ہونے پائے۔
٭ایسی عینکیں استعمال کریں جو آپ کی آنکھوں کو مکمل ڈھانپ لیں۔
٭باہر سے گھر واپسی پر آنکھوں اور ناک کو لازماً دھوئیں اور صاف پانی سے غرارے کریں۔
٭دل، دمے اور پھیپھڑوں کے مریض اس آلودہ فضا میں نکلنے سے خاص طور پر اجتناب کریں۔
smog, mask, ventilation, motorcycle,heart problems,polluted air
