بادام کے دیگرفوائد
٭بادام کا تیل پینے سے قبض دورہوتا ہے۔
٭حمل کے آخری تین ماہ میں ایک چمچ روغن بادام دودھ میں ملا کر پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے ۔ اس سے زچگی میں آسانی ہوتی ہے۔
٭ خون کی کمی کے شکار افراد بادام سے صحت حاصل کرسکتے ہیں۔
٭کمردرد کے شکار لوگ رات کو روغنِ بادام کی مالش باقاعدگی سے کروائیں اوربادام شہد میں ملا کر کھائیں۔اس سے کمر کا درد بہتر ہوگا۔
٭گلے کی خراش ختم کرنے کے لئے سات عدد بادام تین عدد کالی مرچ کے ساتھ چبا کر کھائیں۔ اس سے پھنسا ہوا بلغم تحلیل ہوجاتا ہے۔
٭بادام کا تیل بالوں کی افزائش کے لئے بھی اچھا ہے ۔ اس سے بالوں کی خشکی اورسکری ختم ہوتی ہے اور وہ مضبوط ہوجاتے ہیں۔
٭سردیوں کے موسم میں بادام کے تیل کی مالش یا مساج اگر جسم پر کیاجائے تو بدن نرم وملائم رہتا ہے اور خشکی نہیں رہتی۔
Almond, back pain, dandruff, body massage, Anemia, constipation
