Vinkmag ad

بچوں میں نیپی ریش: علاج اور بچاؤ

ننھے بچوں کا ایک مسئلہ نیپی کی وجہ سے دھپڑ یعنی ڈائپر ریش بھی ہے۔ ڈائپر ریش عموماً بچے کے زیادہ دیر تک گیلے رہنے یا گندا ڈائپر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ بچے کی جلد کا ڈائپر سے رگڑ کھانا، بچے کو بیکٹیریا اور پھپھوندی سے انفیکشن ہونا یا ڈائپر کی تیاری میں استعمال شدہ اشیاء سے الرجی بھی اس کا باعث بن سکتی ہے۔

نیپی ریش کا علاج کیسے کریں

اس صورتحال سے نپٹنے کے لئے بعض والدین بچے کی جلد پر تیل لگاتے ہیں جو درست نہیں۔ اس سلسلے میں ان ہدایات پر عمل کریں:

٭بچے کو پانی سے دھوئیں یا گیلی روئی سے صاف کریں۔

٭صاف کرنے کے بعد متعلقہ حصے پر پٹرولیم جیلی یا زنک آکسائیڈکی حامل کوئی کریم یا مرہم (ointment) لگائیں۔

٭بچے کی صفائی کے لئے باقی دنوں میں بالعموم اور ریش کی صورت میں بالخصوص گیلے وائپس استعمال نہ کریں۔ ان کے بجائے صاف اور نرم کپڑے کا انتخاب کریں۔ اگر کوئی آپشن نہ ہو تو نرم اور خوشبو کے بغیر ٹشو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭بچے کو کچھ دیر ڈائپر کے بغیر کھلا چھوڑیں۔ کوشش کریں کہ متاثرہ حصے کو زیادہ سے زیادہ خشک رکھیں۔

ڈائپر ریش-شفانیوز

ڈائپر ریش سے بچاؤ کے لئے ہدایات

٭ڈائپر تبدیل کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح دھوئیں۔

٭وقتاً فوقتاً بچے کا ڈائپر چیک کرتی رہیں۔ اگر یہ گیلا ہو جائے تو فوراً تبدیل کریں۔

٭بچے کو دھونے کے بعدخشک کرنے کے لئے سخت کپڑا یا ٹشو استعمال نہ کریں۔ اس کے بجائے نرم کپڑے سے جلد کو ہلکا سا تھپتھپائیں یا بچے کو کچھ دیر یونہی کھلا چھوڑ دیں۔

٭بعض اوقات ڈائپر کا ہی کوئی جزو الرجی اور نتیجتاً ریش کا سبب بن جاتا ہے۔ اگر کسی ایک برانڈ کا ڈائپر پہننے سے بچے کی جلد پر ریشز پڑ رہے ہوں تو برانڈ تبدیل کر کے دیکھیں۔

٭کپڑے کی نیپی استعمال کرنے والے بچوں میں بعض اوقات کپڑے دھونے والے صابن یا سرف سے الرجی ریش کا باعث بنتی ہے۔ ایسے میں مائیں ان مصنوعات کو تبدیل کر کے دیکھیں۔

اگر ریشز دو سے تین دن تک بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑ جائیں، بچے کو بخار اور سستی ہونے لگے، جلد پر پیپ یا پانی سے بھرے دانے (pustules) ہوں، جلد کھردری ہوجائے، اس سے چھلکے اترنے لگیں یا اس پر گہرے لال یا جامنی رنگ کے نشانات ظاہر ہوں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

diaper rash, nappy rash, how to prevent diaper rash, diaper rash treatment tips, home remedies for nappy rash, shifa news, health, bachay ko nappy rash hojayein tou kya karein, kids health

Vinkmag ad

Read Previous

What Is Schizophrenia

Read Next

چھاتی کے سرطان یا بریسٹ کینسر سے متعلق پانچ تصورات

Leave a Reply

Most Popular