ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ
٭نہانے کے بعد کا وقت ناخن کاٹنے کے لئے موزوں ہے۔ اگروقت کی کمی کے باعث ایسا ممکن نہ ہوتو ناخن کاٹنے سے پہلے ان کونیم گرم پانی میں چند منٹ نرم ہونے تک بھگوئیں۔
٭ناخن ہمیشہ سیدھی سمت میں کاٹیں۔
٭ناہموارکونوں کو فائلرکی مدد سے ہلکا گول کریں۔
٭فائلرہمیشہ اسی ایک سمت میں استعمال کریں جس میں ناخن کاٹا گیا ہے۔ اسے آگے پیچھے باربار پھیرنا درست نہیں۔
٭ناخنوں کے گرد مردہ جلد کو کاٹنے سے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہےلہٰذاس سے اجتناب کریں۔
٭ناخن کاٹنے کے بعد ان پرلوشن یا کریم لگائیں۔
Nail cutting right way, nail filer, dead skin around nails
