Vinkmag ad

ٹرے بیک چکن

ٹرے بیک چکن

اجزاء

چکن بریسٹ 4 پیس، زیتون کا تیل 1 کھانے کا چمچ، چیری ٹماٹر 1 پاؤ، پیسٹو سوس 4 کھانے کے چمچ

ترکیب

٭ایک بڑے روسٹنگ ٹرے میں چکن بریسٹ پیس رکھ کران کے اوپرزیتون کا تیل چھڑکیں۔

٭اوون کو 250 ڈگری پرسیٹ کردیں۔

٭10 منٹ تک چکن کو اوون میں گرل کریں۔

٭پھرٹرے باہرنکال کراس میں چیری ٹماٹر شامل کریں اورمزید پانچ منٹ تک چکن پکنے کا انتظارکریں۔

٭ لذت بھرا بیکڈ چکن تیارہے ‘اوپرپیسٹو سوس ڈال کرپیش کریں۔

نوٹ : پیسٹو سوس گھرمیں بنانے کے لئے جن اجزاء کی ضرورت ہے ان میں تلسی کے پتے، پارمیسن پنیر،پائین نٹس، لہسن، نمک، کالی مرچ اورزیتون کا تیل شامل ہیں۔ انہیں حسب ضرورت بلینڈرمیں ڈال کریکجا کرلیں۔ سوس تیارہے۔

غذائیت پہچانئے

یہ ترکیب پروٹین، وٹامن ای، سی اوراے سے بھرپور ہے۔ اس میں فولیٹ، میگنیشیم ، فاسفورس، کاپراورپوٹاشیم بھی پائے جاتے ہیں۔ اس میں سوڈیم کی زیادہ مقدارموجود ہے جوخون کے دباؤ میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لئے ہائی بلڈ پریشر کے مریض اس کے استعمال سے گریزکریں ۔ اس میں کیلوریزکی تعداد 753 ہے جوکافی زیادہ ہے لہٰذا ذیابیطس یا موٹاپے کے شکارافراد اس کے استعمال میں احتیاط کریں۔

Tray bake chicken, recipe, nutritive value

Vinkmag ad

Read Previous

طویل فضائی سفرکی تھکن

Read Next

ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ

Leave a Reply

Most Popular