Vinkmag ad

ڈوپامین کے قدرتی ذرائع

ڈوپامین کے قدرتی ذرائع

ڈوپامین ایک ایسا کیمیائی مادہ ہے جو اعصابی خلیوں کو ایک دوسرے تک پیغام پہنچانے میں مدد یتا ہے۔ اسی کے باعث فرد خوشی یا اطمینان وغیرہ جیسے احساسات محسوس کرتا ہے۔ جب اسے بنانے والے خلیے خرابی کا شکارہوتے ہیں تو دماغ میں اس ہارمون کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس کےنتیجے میں فرد توازن برقرارنہیں رکھ پاتا اوراس کے جسم میں مختلف تبدیلیاں آتی ہے۔ ذیل میں بیان کردہ غذائی اجزاء اس ہارمون کی مقدارکوبرقرار رکھنے یا بڑھانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

وٹامن بی اورفولک ایسڈ

یہ ڈوپامین کی پیداواربڑھانے میں مدد دیتےہیں۔ یہ پالک، براکلی،بھنڈی،بند گوبھی، ایووکیڈواوردالوں سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ ہمیشہ تازہ اورکچی سبزیاں کھائیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

یہ جسم میں خلیوں کو خراب ہونے یا ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔ اسے سمندری مچھلی، سرمئی اورسالمن مچھلی اوراخروٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

سبز چائے

اس میں کچھ ایسے اجزاء ہوتے ہیں جودماغ کو مؤثرطریقے سے کام کرنےمیں مدد دیتے ہیں۔ تاہم ہمیشہ معیاری چائے کا استعمال کریں، اس لئے کہ غیرمعیاری سبزچائے میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو ڈوپامین کی مقدارکو کم کرسکتے ہیں۔

Dopamine, neurotransmitter, sources of dopamine

Vinkmag ad

Read Previous

ناخن کاٹنے کا صحیح طریقہ

Read Next

رعشہ کا مرض

Leave a Reply

Most Popular