Vinkmag ad

کیا اسپغول فائدہ مند ہے؟

اسپغول کو ہاضمے کے مسائل پالخصوص قبض دور کرنے کے لئے قدرتی علاج کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ ٹوٹکا صدیوں سے آزمایا جا رہا ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ صحیح ہے یعنی کیا اسپغول فائدہ مند ہے؟ پھر اگر یہ مفید ہے بھی تو اسے استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے۔

ماہرین غذائیات کے مطابق اسپغول یا اسپغول کے چھلکے میں قدرتی طور پر بہت سے فوائد ہوتے ہیں۔

اسپغول کے فوائد

٭یہ نظامِ انہضام کو بہتر کرتا ہے۔

٭قوتِ مدافعت کو بڑھاتا ہے۔

٭وزن گھٹاتا اور آنتوں کے مسائل سے بچانے میں معاونت کرتا ہے۔

٭قبض اور اسہال کے علاوہ پیٹ کی دائمی مروڑ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

٭شوگر کو کنٹرول میں رکھنے اور کولیسٹرول گھٹانے میں بھی مفید ہے۔

اسپغول کیسے استعمال کریں

اب چونکہ اس سوال کا جواب واضح ہے کہ کیا اسپغول فائدہ مند ہے؟ تو اس سے اگلا سوال یہ ہے کہ اسے استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے۔ اس کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں:

٭اسپغول کو وٹامنز، آئرن یا کیلشیم کے ساتھ نہیں لینا چاہئے کیونکہ یہ ان کے جذب ہونے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے۔

٭اسے زیادہ پانی کے ساتھ استعمال کرنا چاہئے۔ دوسری صورت میں یہ گلے یا آنت میں چپک سکتا ہے۔

٭اسپغول کی آدھی چمچ ایک گلاس پانی کے ساتھ دن یا رات کے کسی بھی حصے میں لی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد آہستہ آہستہ اس کی خوراک بڑھانی چاہئے۔

اسپغول کے حوالے سے ایک خیال یہ ہے کہ چونکہ یہ قبض دور کرتا ہے لیٰذا دست کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ درست نہیں کیونکہ اسپغول صرف فائبر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اُلو کیسا پرندہ ہے

Read Next

گنٹھیا آرتھرائٹس کی ایک قسم

Leave a Reply

Most Popular