Vinkmag ad

 غذا بزرگوں کی  ذہنی صحت پر کیسے اثر کرتی ہے؟  

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ہر چھ میں سے ایک بزرگ ڈپریشن کا شکا ر ہے۔ بزرگوں میں ڈپریشن کی مختلف وجوہات ہیں جن میں ایک یا زیادہ طویل المیعاد بیماریوں کا شکار ہونا، تنہائی، نیند کی کمی اور بدغذائیت
شامل ہیں۔

 بدغذائیت کا ڈپریشن سے کیا تعلق ہے

خوراک جسمانی ہی نہیں ذہنی صحت کو بھی مثبت یا منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔ غیر صحت مندانہ عادات مثلاً ہروقت کچھ نہ کچھ چباتے رہنا اور جنک فوڈ کو مستقل طورپر اپنی خوراک میں شامل رکھنا بھی ڈپریشن کی وجہ بن سکتی ہیں۔

بعض غذائی اجزاء مثلاً اومیگا تھری فیٹی ایسڈ، فولیٹ بی 6 اور12، نیاسین، وٹا من ڈی، پانی اور بلڈ شوگرلیول کا کم ہونا بھی اس کا سبب بن سکتا ہے۔ اسی طرح کیفین کے حامل مشروبات سے اضطرابی بیماریاں (anxiety disorders) اورنیند میں کمی جیسے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

اکتوبر 2022 میں طبی تحقیق کے ایک رسالے بی ایم سی جیری ایٹرکس میں بنگلہ دیش کے بزرگوں میں بدغذائیت اور ڈپریشن میں باہمی تعلق پر ایک سٹڈی میں یہ بات سامنے آئی کہ بدغذائیت کے شکار بزرگوں میں ڈپریشن کے
امکانات تین گنازیادہ ہوتے ہیں۔

اس مسئلے سے نپٹنے کے لئے ان باتوں پر عمل کریں:

٭ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھر پور پھل اور سبزیاں (پالک‘ بروکلی) وغیرہ کھائیں۔

٭ سبزیاں زیادہ پکانے کے بجائے اپنی اصلی حالت میں کھائیں۔

٭سیرو ٹونین (serotonin)کی کمی ڈپریشن کی وجہ بنتی ہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کا بہترین ذریعہ دودھ، گوشت، مچھلی، دالیں اور انڈے ہیں۔ لہٰذا انہیں غذا میں شامل رکھیں۔

٭ کھانا زیادہ اوقات میں اورتھوڑی سی بھوک رکھ کر کھائیں۔ مثلاً ایک نشست میں ایک روٹی کھانے کے بجائے اسے آدھی آدھی کر کے دو بار کھالیں۔اس طرح معدے پر اچانک بوجھ نہیں پڑے گا۔

٭ اپنی نیند پوری کریں۔

٭رات کو کیفین کے حامل مشروبات مثلاً چائے،کافی وغیرہ کم سے کم پئیں تاکہ بار بار واش روم جانے کے باعث نیند خراب نہ ہو۔

٭کھانے کے ایک گھنٹے بعد ایک کپ گل بابونہ (chamomile) کی چائے فائدہ مند ہے۔

٭سونے سے پہلے خشخاش ملا دودھ کا ایک گلاس پی لیں۔

٭کچھ ادویات کی وجہ سے بزرگوں کی نیند متاثر ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر کے مشورے سے ان کی مقدار میں کمی بیشی کی جا سکتی ہے۔

٭ ڈپریشن کو کم کرنے میں وٹامن ڈی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے لئے روزانہ صبح کے وقت 15 سے 20 منٹ دھوپ میں بیٹھیں۔

٭ اگر کسی خاص کھانے کے بعد آپ چڑ چڑا پن محسوس کرتے ہوں تو ماہر غذائیات کے مشورے سے اس کا کوئی متبادل استعمال کرلیں۔

diet and mental health of elderly, how does diet affect mental health of old adults, buzurg aur ghiza

Vinkmag ad

Read Previous

گوشت انڈے اور دودھ سے ہمیں کیا ملتا ہے؟

Read Next

خاموش تیزابیت

Leave a Reply

Most Popular