Vinkmag ad

کولا مشروبات میں چینی کی مقدار پر ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے: صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ کاربونیٹڈ اور کولا مشروبات میں چینی کی مقدار پر ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کی جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد سے ملاقات میں دی۔

پناہ کے سربراہ نے صدر پاکستان کو ملک میں امراض قلب کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ صدر زرداری نے دل کی بیماریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان امراض سے بچاؤ کے لیے آگاہی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں جامع کوششیں کرنا ہوں گی۔

پناہ کے وفد نے انجائنا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اموات کم کرنے کے سلسلے میں تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ صدر پاکستان نے صحت مند طرز زندگی کے فروغ میں ‘پناہ’ کے کردار کو سراہا۔

میٹھے کا زیادہ استعمال موٹاپے سمیت متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ گرمیوں میں کولڈ ڈرنکس کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح چینی کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسے میں کاربونیٹڈ اور کولا مشروبات میں چینی کی مقدار پر ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حال ہی میں ماں بننے والی زارا نور عباس کا ماؤں کو اہم مشورہ

Read Next

ملیریا کی علامات اور علاج کیا ہے؟

Leave a Reply

Most Popular