Vinkmag ad

گھریلو حادثات سے بچاؤ

گھریلو حادثات سے بچاؤ

 درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے بچوں کو بڑی حد تک گھریلو حادثات سے بچایا جا سکتا ہے۔

٭ گھرکی سیڑھیوں  پر دروازہ لگائیں اور کنڈی اتنی اونچی ہو کہ چھوٹے بچوں کا ہاتھ اس تک نہ پہنچ سکے ۔

٭نوکیلے کناروں والے فرنیچر کے کونے گول کروالیں ‘ورنہ کارنر پروٹیکٹرز استعمال کریں۔

٭گھر کی بالکونی‘ ٹیرس اور کھڑکیوں پر لوہے کی جالیاں ضرور لگوائیں۔

٭کھڑکیوں کے قریب کرسی‘ میز اور اسٹول وغیرہ نہ رکھیں کیونکہ بچے ان پر چڑھ کر باہرجھانکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

٭واش روم میں ٹب اور بالٹیوں میں پانی بھر کر نہ رکھیں کیونکہ بچے ان میں ڈوب سکتے ہیں۔

٭ ٹیبل لیمپ ‘سجاوٹ والی چیزیں اور کتابیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں کیونکہ وہ انہیں اپنے اوپر گرا سکتے ہیں۔

٭واش روم کے دروازے میں ایسا تالا ایسا لگائیں جو اندر سے بند ہونے کے باوجود باہر سے کھل سکے۔

٭بچوں کا کچن میں داخلہ ممنوع قرار دے دیں۔جتنی دیر تک آئل گرم کرنا ہو‘اتنی دیر تک کچن میں ہی رہیں اور بچوں کو اس سے دور رکھیں۔

٭گرم مشروبات یا کھانا کچن کائونٹر یا ٹیبل کے کنارے پر نہ رکھیں۔  بچے آسانی سے اُن تک پہنچ کر خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

دیگر احتیاطیں

٭اس بات کو یقینی بنائیں کہ بجلی کے تار ننگے نہ ہوں۔ ساکٹس کو بھی پلاسٹک ٹیپ وغیرہ سے کوور کریں تاکہ بچے ان میں کوئی چیز نہ ڈال سکیں۔

٭تمام نوکیلی اشیاء (مثلاً چُھری‘چاقو‘ پین‘ پنسل وغیرہ)‘ ادویات‘ جراثیم کش محلول اور پائوڈر وغیرہ بچوں کی پہنچ سے دور یا ایسی الماری میں رکھیں جس پرتالا لگا ہو۔

٭ماچس اور لائٹر ہمیشہ اونچی جگہ پر رکھیں۔

٭سگریٹ نوشی ‘کم از کم چھوٹے بچوں کے سامنے بالکل نہ کریں کیونکہ وہ بڑوں کو دیکھ کر اُن کی نقل کی کوشش کرتے ہیں۔ایسے میں ہوسکتا ہے کہ بچہ سگریٹ جلانے کی کوشش کرے اور خود کو نقصان پہنچالے۔

٭موم بتی کی ضرورت ہو تواسے ہموار یا ایسے ہولڈر میں رکھیں جس میں اگر وہ گر بھی جائے تو آگ نہ پکڑسکے۔ بچوں کو وقتاً فوقتاً یہ۔بتاتے رہیں کہ آگ سے کھیلنا اچھا نہیں ہے۔

بچوں کے تحفظ کے لئے والدین اور گھریلو ملازموں کو تمام ضروری معلومات حاصل ہونی چاہئیں ۔انہیں فرسٹ ایڈ کورس لازماً کرنا چاہیے تاکہ وہ ہنگامی صورت حال سے نپٹ سکیں۔

home accidents, prevention, precautionary measures

Vinkmag ad

Read Previous

ڈائلسز کے مریض عید پر کیا کھائیں‘ کیا نہ کھائیں

Read Next

آلو کے پیٹیز

Leave a Reply

Most Popular