Vinkmag ad

ڈائلسز کے مریض عید پر کیا کھائیں‘ کیا نہ کھائیں

ڈائلسز کے مریض عید پر کیا کھائیں‘ کیا نہ کھائیں

٭گوشت صر ف مرغی اور مچھلی کا استعمال کریں ۔ اگر بکرے کے گوشت کی بہت زیادہ خواہش ہو تو اس کی دو یا تین بوٹیاں کھائی جا سکتی ہیں۔

٭کھانا بناتے وقت ٹماٹر استعمال نہ کریں ۔

٭ بازار کے کھانوں سے نہ صر ف معدے کے مسائل بلکہ مریض کی پیاس کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے پانی پینے کی طلب بڑھتی ہےاور مریض کے جسم میں پانی کی مقدار بڑھنے کااندیشہ پیداہوجاتاہے۔ اس وجہ سے سانس کی تکلیف ہو سکتی ہے۔

٭کھانے کو ذائقہ دار بنانے کے لئے لیموں یا سرکہ استعمال کریں۔ نیزدہی کے دویاتین کھانے کے چمچ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔سلاد کیلئے سلاد کے پتے، کھیرا، کچی بند گوبھی اور لیموں استعمال کریں ۔

پھل اور سبزیاں

٭ایامِ عید میں زیادہ پوٹاشیم والے پھل ہر گزاستعمال نہ کریں۔ خاص طور پر انار، کیلے،گرما،بیر،خربوزہ اورسواتی آڑو۔ کم پوٹاشیم والے پھل مثلاً سیب، امرود، ا نگو ر(15دانے) ، سٹرابری( چھ عدد)، چیری (10 دانے) ، آدھی ناشپاتی ، چھوٹا آڑو، انناس (آدھا کپ ) استعمال کریں۔یاد رکھیں کہ دن میں دو یاتین سے زیادہ پھلوں کا استعمال ممنوع ہے۔کوشش کریں کہ پورا پھل کھانے کے بجائے آدھا پھل کھائیں۔ پھلوں کا جوس پینے کے بجائے پھل کھانا زیادہ بہتر ہے ۔

٭پھلیوں، شملہ مرچ ، کھیرے ، چقندر ، بند اورپھول گوبھی، بینگن ،مٹر، ٹینڈے اوربھنڈی میں پوٹاشیم کی مقدارنسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس لئے انہیں استعمال کرنا چاہئے۔سبزیوں کو پکانے سے پہلے کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں دو گھنٹوں کے لئے بھگونے اور پھر نیم گرم پانی سے دھو کر پکانے سے پوٹاشیم کی مقدار کو مزید کم کیا جا سکتاہے۔

میٹھا

٭ شوگر کے مریض شوگر فری مٹھائی استعمال کریں جبکہ بلڈپریشر کے مریض کھانے میں نمک کا استعمال نہ کریں ۔

٭عید کے موقع پر خشک میوہ جات سے تیارکی گئی سویٹ ڈِش کا استعمال ان مریضوں کے لئےنقصان دہ ہے۔ لہٰذا میٹھی ڈش تیارکرتے وقت اس میں خشک میوہ جات کی جگہ سیب، انناس ،چیری اور ایک یا دوچھو ٹی چمچ کشمش استعمال کریں ۔

٭سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے گریزکریں‘ اس لئے کہ ان کا صحت پہ بر ا اثر پڑتاہے۔

Eid, dialysis, sweet food, vegetables & fruits, spicy food

Vinkmag ad

Read Previous

میک اَپ نہیں کر سکتی

Read Next

گھریلو حادثات سے بچاؤ

Leave a Reply

Most Popular