Vinkmag ad

سٹریس دور کرنے والے پانچ کھانے

سٹریس یا ذہنی دباؤ آج کے دور کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ اس سے نپٹنے کا پائیدار طریقہ تو یہ ہے کہ اس کا سبب بننے والے عوامل سے بچا جائے۔ پھر اگر یہ قابو میں نہ ہو تو پیشہ ورانہ مدد لی جائے۔ کھانے پینے کی کچھ اشیاء بھی اس سے نپٹنے میں مدد دے سکتی ہے۔ سٹریس دور کرنے والے پانچ کھانے کون سے ہیں، آئیے جانتے ہیں:

سیریل 

ناشتے میں سیریل بالخصوص دلیہ کھایا جائے تو پیٹ زیادہ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے کیونکہ اس میں فائبر ہوتا ہے۔ فائبر کی حامل اشیاء ہمارے بلڈ شوگر لیول کو بھی نارمل سطح پر برقرار رکھتی ہیں۔ جب یہ سطح نارمل ہوتی ہے تو موڈ بھی اچھا رہتا ہے۔ اس کے برعکس ریفائنڈ چیزیں شوگر لیول کو فوری طور پر بڑھاتی اور پھر کم کر دیتی ہیں۔ نتیجتاً ہمیں سستی، چڑ چڑا پن اور بے چینی محسوس ہوتی ہے۔

سیریل سیروٹونن ہارمون کی پیداوار کو بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ ہارمون موڈ کو اچھا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ سیریل میں چینی کے بجائے پھل، کشمش اور میوہ جات شامل کر کے کھائیں۔

بیریز

ماہرین صحت کے مطابق وٹامن سی جسم کو فری ریڈیکلز سے بچانے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کولیجن کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ سے بچانے میں بھی مفید ہے۔ یہ بیریز مثلاً بلیوبیری، بلیک بیری اور سٹرابیری میں اچھی مقدار میں ہوتا ہے لہٰذا ان کا استعمال کریں۔

ڈارک چاکلیٹ

روزانہ ڈارک چاکلیٹ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھانا ذہنی تناؤ سے بچنے میں مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔ تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ اس میں کوکو کی مقدار 70 فی صد سے زیادہ ہو۔

میوہ جات اور بیج

اینگزائٹی یا ذہنی تناؤ کی صورت میں اکثر افراد کو میگنیشیم کے سپلی منٹس دئیے جاتے ہیں۔ میوہ جات اور بیجوں میں اچھی چکنائیوں اور پروٹین کے علاوہ میگنیشیم کی بھی مناسب مقدار ہوتی ہے۔ لہٰذا یہ ذہنی تناؤ کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

اومیگا تھری فیٹی ایسڈزموڈ کے ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ ان کا ایک اچھا ذریعہ وہ مچھلیاں ہیں جن میں چکنائیوں کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے میں دو سے تین مرتبہ مچھلی ضرور کھانی چاہئے۔جو افراد مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے، وہ اس کی ضرورت چیا سیڈز، السی کے بیج اور اخروٹ وغیرہ سے پوری کر سکتے ہیں۔

اوپر بتائے سٹریس دور کرنے والے پانچ کھانے عام صورتوں میں یقیناً فائدہ مند ہیں۔ تاہم اگر کوئی پیچیدہ مسئلہ ہو تو ان کے ساتھ ساتھ باقاعدہ علاج بھی ضروری ہے۔

foods and stress, stress busting food, 5 food which reduce stress, five stress relieving foods, kon say khanay tension kam kartay hain

Vinkmag ad

Read Previous

رحم میں رسولی

Read Next

Head lice

Leave a Reply

Most Popular