Vinkmag ad

کیا چاول کھانے سے وزن بڑھتا ہے؟

چاولوں کے بارے میں اکثر لوگوں کا سوال ہوتا ہے کہ کیا  انہیں کھانے سے واقعی وزن بڑھتا ہے؟ اس حوالے سے لاہور کی ماہر غذائیات، سدرہ امتیاز کہتی ہیں کہ صرف چاول ہی نہیں بلکہ روٹی بھی اگر ضرورت سے زیادہ کھائی جائے تو موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے۔

ہمیں چاہئے کہ کھانے کی قسم کے ساتھ اس کی مقدار کا خیال رکھیں۔ تاہم ایک فرق یہ ہے کہ ہمارے ہاں سفید چاولوں کا استعمال زیادہ کیاجاتا ہے اور ان میں روٹی کی نسبت فائبر کم جبکہ کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں۔ فائبر کی کمی کے باعث چاول کھانے پر پیٹ زیادہ بھرا محسوس نہیں ہوتا اور ہم انہیں زیادہ مقدار میں کھالیتے ہیں جس کے باعث مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

چاولوں کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں صرف ابال کر کھایا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ یہ درست نہیں کیونکہ ابالنے کے بعد بھی ان میں نشاستہ رہتا ہے جس کی زیادتی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

Does Eating White Rice Make You Fat, Does rice increase weight,  Rice And Weight, food myths, rice myths, health, shifa news, myths, kya chawal khanay say wazan barh jata hai

Vinkmag ad

Read Previous

Latest trends in cosmetic procedures

Read Next

کمر کے نچلے حصے میں دانہ

Leave a Reply

Most Popular