Vinkmag ad

کمر کے نچلے حصے میں دانہ

بعض افراد کے کمر کے نچلے حصے میں دانہ یا سوراخ بن جاتا ہے۔ اس کیفیت سے متعلق تفصیلات جانئے کراچی کے جنرل سرجن، ڈاکٹر عبد اللہ اقبال سے

پائلو نائیڈل سائی نس (Pilonidal sinus) کیا ہے؟

یہ ایک ایسی طبی کیفیت ہے جو کمر کے نیچے یعنی کولہوں کے اوپر موجود اس جگہ کو متاثر کرتی ہے جہاں سے کولہے تقسیم ہوتے ہیں۔ اس میں متعلقہ حصے پر سسٹ (cyst) بن جاتا ہے۔ اس کے اندر بال یا جلد کے مردہ خلیوں، تیل اور پسینے کی باقیات ہوتی ہیں۔ اگر اس میں انفیکشن ہوجائے تو پھوڑا بن سکتا ہے۔

کن افراد میں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور یہ کتنا عام ہے؟

یہ خواتین کی نسبت مردوں میں زیادہ ہے اور زیادہ تر نوجوانوں یا بڑوں میں ہوتا ہے۔ ایک سٹڈی کے مطابق پاکستان میں تقریباً دو فی صد بالغ افراد اس کے شکار ہیں۔ ایک سٹڈی کے مطابق یہ 15 سے 35 سال کے مردوں میں زیادہ عام ہے اور شہروں کی نسبت دیہی علاقوں میں اس کی شرح زیادہ ہے۔ وہاں تقریباً 12 فی صد لوگ اس مسئلے میں مبتلا ہیں۔

اس کی وجوہات کیا ہیں؟

اس کی مخصوص وجہ کے بارے میں فی الوقت معلومات نہیں۔ جن عوامل کو اس سے وابستہ خیال کیا جاتا ہے ان میں زیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کی عادت اور متعلقہ حصے میں بالوں کی زیادہ نشوونما ہونا شامل ہیں۔

پائلونائیڈل سائی نس-شفانیوز

پائلو نائیڈل سائی نس کی علامات کیا ہیں؟

مریض کو متاثرہ حصے میں سوجن، سوزش اور درد ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ حصے سے پیپ، خون یا پھر دونوں خارج ہوسکتے ہیں۔ کچھ صورتوں میں جلد میں سوراخ نظر آتا ہے اور اس میں بال ہوتے ہیں۔

کیا اس کا علاج ممکن ہے؟

اس میں مریض کو اینٹی بائیوٹک، سوجن اور درد کم کرنے والی یا صحت یابی کے عمل کو تیز کرنے والی دوائیں تجویز کی جاسکتی ہیں۔ ادویات سے علامات میں عارضی طور پر کمی آتی ہے۔ سسٹ میں پیپ ہو تو اسے نکالنے کے لئے چھوٹا سا کٹ لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ صورتوں میں سسٹ اور اس کے قریبی ٹشو کو نکالنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ یہ آپریشن مریض کو ہسپتال میں داخل کر کے اور انستھیزیا دے کرکیے جاتے ہیں۔

پائلونائیڈل سائی نس سرجری-شفانیوز

آپریشن کے بعد مریض کو کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟

متعلقہ حصے کو صاف اور خشک رکھیں۔ روزانہ نیم گرم پانی سے نہائیں، اگر اس دوران تھوڑا سا خون بہے تو پریشان مت ہوں۔ نہانے کے بعد جسم کو اچھی طرح خشک کریں۔ کاٹن کا آرام دہ اور کھلا زیر جامہ پہنیں، فائبر کے حامل کھانے زیادہ کھائیں تا کہ پاخانہ با آسانی خارج ہو سکے اور اس دوران تکلیف نہ ہو۔ اس کے علاوہ پاخانے کے لئے زور لگانے سے گریز کریں۔

کم ازکم پہلے ہفتے یاجب تک ڈاکٹر نے تجویز کیا ہو، سخت سرگرمیاں کرنے یا وزن اٹھانے سے گریز کریں۔اس کے علاوہ سخت جگہوں پر بیٹھنے یا زیادہ دیر بیٹھنے اور گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے بھی گریز کریں۔

اس مسئلے کے امکانات کو کم کرنے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے؟

اس کے لئے کولہوں کے درمیان والے حصے کو باقاعدگی سے اور اچھی طرح دھوئیں اور اسے خشک رکھیں۔ اس کے گرد موجود بالوں کی صفائی کریں۔ اگر وزن زیادہ ہے تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں اور زیادہ دیر تک بیٹھنے سے بھی گریز کریں۔

pilonidal sinus, small hole or ‘tunnel’ in the skin, how serious is a pilonidal sinus, skin condition, skin infection, what is the treatment for pilonidal sinus, what is the cause of pilonidal sinus, kamar k peechay dana, surgery

Vinkmag ad

Read Previous

کیا چاول کھانے سے وزن بڑھتا ہے؟

Read Next

سروائیکل کینسر

Leave a Reply

Most Popular