Vinkmag ad

کان میں خارش یا درد کے لئے تیل مفید ہے؟

اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ کان میں خارش یا درد کے لئے تیل مفید ہے۔ ڈاکٹرز ہسپتال اینڈ میڈیکل سنٹر لاہور کے ماہر امراض ناک، کان اور گلا ڈاکٹر سرفراز لطیف کہتے ہیں کہ کان میں درد اور خارش کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ان میں فنگل انفیکشن، کان میں سوزش اور جلد کے کچھ مسائل شامل ہیں۔ اس کی ایک وجہ کانوں کا خشک ہونا اور ان میں موجود ویکس کا سخت ہونا بھی ہے۔

لوگوں سوال کرتے ہیں کہ کان میں خارش یا درد کے لئے تیل مفید ہے یا نہیں۔ مگر حقیقت جانے بغیر وہ یہ ٹوٹکا نہ صرف خود آزماتے ہیں بلکہ لوگوں کو بھی تجویز کرتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ تیل کانوں کی خشکی اور سخت ویکس کے سلسلے میں مؤثر ہے۔ مگر اسے بنا سوچے سمجھے ہر درد اور خارش کے لیے تجویز نہیں کیا جاسکتا۔ کان میں خارش یا درد کی صورت میں خود علاجی کے بجائے بہتر ہے کہ ڈاکٹر کو دکھائیں تاکہ پس پردہ وجہ معلوم ہو سکے۔ پھر اس کے مطابق حل تجویز کیا جا سکے۔

can oil relieve ear pain or itching, putting oil drops in ears for ear pain, home remedies for ear pain and itching, ear pain relieve myths, health myths, kya kaan mai tail daalnay say kharish aur dard theek hota hai

Vinkmag ad

Read Previous

پرسکون نیند کے لئے مفید اور نقصان دہ غذائیں

Read Next

MYTH: Green tea helps you lose weight

Leave a Reply

Most Popular