Vinkmag ad

پرسکون نیند کے لئے مفید اور نقصان دہ غذائیں

جسم کو پورا دن کام کرنے کے بعد آرام یعنی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ نیند کے دوران جسم میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں جن کے باعث دماغی کارکردگی اور جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس لئے یہ ہمارے لئے ضروری ہے۔ تاہم نیند کے فوائد حاصل کرنے کے لئے اس کا پرسکون اور معیاری ہونا بھی اہم ہے۔ نیند کے معیار کو متاثر کرنے والے عوامل میں کھانے پینے کی کچھ اشیاء بھی شامل ہیں۔ کچھ کھانے ہماری نیند کو خراب کرتے ہیں جبکہ کچھ پرسکون نیند دلانے میں مؤثر ہوتے ہیں۔ پرسکون نیند کے لئے مفید اور نقصان دہ غذائیں کون سی ہیں، آئیے جانتے ہیں:

نیند کو متاثر کرنے والے کھانے 

٭چائے،کافی یا کیفین کی حامل دیگر اشیاء۔

٭مصالحے دار کھانے۔

٭چاکلیٹ۔

٭کولا مشروبات۔

٭چکنائی والے کھانے۔

وجہ کیا ہے

کافی، چائے اور کولا مشروبات میں کیفین ہوتی ہے جو ہمیں الرٹ رکھتی ہے۔ ان مشروبات کی وجہ سے زیادہ پیشاب بھی آتا ہے۔ اس کے علاوہ مصالحے دار اور چکنائی والے کھانے بدہضمی، تیزابیت اور پیاس لگنے کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہ تمام عوامل ہماری نیند کو متاثر کر سکتے ہیں۔

پرسکون نیند کے لئے مفید غذائیں

٭گرم دودھ۔

٭میوہ جات۔

٭کیلے۔

٭شہد۔
٭لیموں کی چائے۔

وجہ کیا ہے

ان تمام چیزوں کے اندر ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو نیند لانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ پرسکون نیند کے لئے ضروری ہارمونز کی پیداوار میں بھی مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ مثلاً ٹرپٹوفین ایک امائنو ایسڈ ہے جو ان کھانوں میں موجود ہوتا ہے۔ یہ میلاٹونن اور سیروٹونن کی پیداوار میں مدد دیتا ہے۔ سیروٹونن ہارمون ہمیں ریلیکس کرتا ہے جبکہ میلاٹونن جسم کے سونے،جاگنے کے چکر کو کنٹرول کرتا ہے۔

best and worst foods for sleep, foods that disturb sleep, foods good for sleep, پرسکون نیند کے لئے مفید اور نقصان دہ غذائیں, kon say khanay neend kharab kartay hain, achi neend k liye kya khayein, food and sleep

Vinkmag ad

Read Previous

جاپانی پھل کے فوائد

Read Next

کان میں خارش یا درد کے لئے تیل مفید ہے؟

Leave a Reply

Most Popular