پنجابی کی ایک کہاوت کا اردو میں ترجمہ یوں ہے کہ پھل موسم کا اور بات موقع و محل کے مطابق ہی اچھی لگتی ہے۔ موسمی پھل ذائقے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھی بھرپور ہوتے ہیں لہٰذا انہیں ضرور کھانا چاہئے۔ سردیوں میں جہاں ریڑھیوں پر اور مارکیٹوں میں موسم سرما کی دیگر سوغاتیں سجی ہوئی نظر آتیں ہیں وہاں جاپانی پھل بھی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ اسے املوک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
جاپانی پھل کی غذائیت
دیگر پھلوں کی طرح جاپانی پھل بھی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر کئی غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ جاپانی پھل کی ایک سرونگ (168 گرام) میں تقریباً 118 کلو کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ چکنائی بالکل بھی نہیں ہوتی۔ اس میں پروٹین صرف ایک گرام اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار 31 گرام ہے۔
فوائد کیا ہیں
جاپانی پھل کے فوائد یہ ہیں:
٭اس میں پانی میں با آسانی حل ہونے والا فائبر پایا جاتا ہے۔ فائبر کی یہ قسم کولیسٹرول اور شوگر کنٹرول کرنے میں مفید ہے۔ یہ دل کی عمومی صحت کے لئے بھی اہم ہے۔
٭اس کے چھلکے میں فلیوونائیڈز اور لیوٹن کے ساتھ ساتھ دیگر کئی مفید اجزاء ہوتے ہیں۔ لیوٹن آنکھوں کے مسائل سے تحفظ دیتا ہے جبکہ فلیوونائیڈز سوزش دور کرنے، فری ریڈیکلز کے خاتمے اور وائرس اور کینسر سے بچاؤ میں بھی مدد دیتے ہیں۔
٭اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے۔ یہ بھی آنکھوں کی صحت کے لئے مفید ہے۔
٭ایک وقت میں ایک سے دو جاپانی پھل کھانے سے شوگر لیول فوری طور پر نہیں بڑھتا۔ لہٰذا شوگر کے مریض اسے متوازن مقدار میں کھا سکتے ہیں۔
٭یہ وزن گھٹانے میں مدد دے سکتا ہے۔
Benefits of japani phal, persimmon fruit benefits, health benefits of amlok, japani phal k faiday,جاپانی پھل کے فوائد