Vinkmag ad

خون عطیہ کریں، خود کو صحت مند بنائیں

زندگی میں بہت دفعہ اپنے دوستوں ‘رشتہ داروں یا آس پاس کے لوگوں کو خون دینے کی ضرورت پڑتی ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ ایسے میں بہت سے لوگ ہچکچاتے ہیں۔ اس کی وجہ خون دینے سے متعلق کچھ غلط تصورات ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑا یہ ہے کہ اس سے جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

اس کے بہت سے فوائد ہیں جن میں سے کچھ یہ ہیں:

٭اس سے نیا‘ تازہ اورصحت مند خون بنتا ہے۔

٭دل کی بیماریوں اور ہارٹ اٹیک کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

٭کینسر کے خطرات کم ہو جاتے ہیں ۔

٭کولیسٹرول کی بڑھی ہوئی سطح کم ہوتی ہے۔

٭ ہڈیوں کے گودے زیادہ فعال ہوجاتے ہیں۔

٭جسم کا مدافعتی نظام بہتر ہوتا ہے۔

٭ بلڈپریشر نارمل رہتا ہے۔

٭وزن گھٹانے میں بھی مددگار ہے۔

٭ خطرناک بیماریوں مثلاًہیپاٹائٹس بی‘سی اور ایڈز کا ٹیسٹ ہوجاتا ہے۔

٭خون دینا انسانیت کی خدمت اور جسم کی زکوٰۃ ہے۔

کون خون عطیہ کر سکتا ہے

عمومی طور پرصحت مند افراد، وہ جنہیں کوئی بڑی بیماری نہ ہو ، ان کی عمر 18سال یا اس سے زیادہ ہے، وزن 50 کلو یا اس سے زیادہ ہے اور ماضی میں کسی متعدی بیماری کا شکار نہیں ہوئے، وہ لوگ خون دے سکتے ہیں۔

health benefits of donating blood, is it ok to donate blood, blood donation say health par kya asar hota hai, who can donate blood, kon khoon day sakta hai

Vinkmag ad

Read Previous

پیدائشی نقائص

Read Next

کچھ لوگ مٹی کیوں کھاتے ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular