کچھ بچوں کو چاک یا مٹی وغیرہ کھانے کی عادت ہوتی ہے۔ یہ کھانے سے متعلق ایک بیماری ہے جس کو پکا(pica) کہتے ہیں۔ اس کے شکار بچے کاغذ، مٹی، چاک، پینٹ یا ریت وغیرہ کھانے لگتے ہیں۔ یہ مسئلہ نہ صرف بچوں بلکہ حاملہ خواتین میں بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسی الٹی سیدھی چیزیں کھانے کی طلب زیادہ تر غذائی کمی کے باعث ہوتی ہے ۔ تاہم یہ مسئلہ دیکھا دیکھی یا مخصوص کلچر کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے۔ صحت کے حوالے سے اس کی پیچیدگیاں یہ ہیں:
آنتوں کے لئے نقصان دہ
بچوں میں زمین سے وابستہ چیزیں کھانے کی عادت یعنی جیو فیجیہ (geophagia) آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ مثال کے طور پر مٹی، ریت یا گیلی مٹی وغیرہ کھانا انہیں معدے سے جڑے کئی مسائل مثلاً قبض یا ڈائریا وغیرہ میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اس عادت کے نقصانات شریانوں کی اکڑن، ان میں درد یا چھید وغیرہ کی صورت میں ظاہرہو سکتے ہیں۔ مزید برآں آلودہ چیزیں کھانے سے بیکٹیریا وغیرہ ان میں منتقل ہو جاتے ہیں جس سے انہیں انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔
برف کھانے کی عادت
پکا کی دوسری قسم پیگوفیجیہ (pagophagia) ہے جس میں بچے بہت زیادہ برف کھانے لگتے ہیں۔ برف چبانے کی عادت سے کوئی غذائی نقصان نہیں ہوتا، اس لئے کہ وہ تو پانی بن جاتی ہے۔ تاہم اس سے ان کے دانتوں میں دراڑیں ضرورپڑ سکتی ہیں۔
why do kids eat mud, mud eating is a sign of which deficiency, matti khana kis maslay ki taraf ishara hosakta hai