کھانے پینے کی چیزوں کی افادیت اور ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق ایف ڈی اے Food and Drug Administration کرتا ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق ایسے سپلی منٹس ایف ڈی اے کی اجازت کے بعد ہی مارکیٹ میں لائے جاسکتے ہیں۔
تمام کمپنیاں اس بات کی ذمہ دار ہیں کہ وہ پراڈکٹ میں شامل تمام اجزاء کی فہرست لیبل پر لکھیں۔ مارکیٹ میں وزن کم کرنے کی بہت سی ادویات موجود ہیں جو یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کا استعمال صحت کے لئے محفوظ ہے۔ لیکن ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں ان سپلی منٹس کے استعمال سے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔
اس لئے بہتر ہے کہ ان کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کر لیں۔ اس حقیقت کو نظر انداز نہ کریں کہ وزن کم کرنے کے لئے آپ کو اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا پڑتی ہے۔ کوئی خاص چیز کھا کر اسے اچانک کم نہیں کیا جاسکتا۔ وزن کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ صحت بخش اور متوازن غذا کھائیں اور ورزش باقاعدگی سے کریں۔