پیٹ گھٹانے کی اہم ورزشیں
وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 30منٹ ورزش کو ضرور دیں۔آپ پیٹ کم کرنے کے لیے کرنچزکر سکتے ہیں جو زمین پراوندھے منہ لیٹ کر پیٹ کے بل اٹھنے کی کوشش کا نام ہے۔
٭اپنی کمر کے بل سیدھے زمین پرلیٹ جائیں۔اپنے گھٹنے موڑ لیں۔
٭اب اپنے ہاتھوں کو سر کے پیچھے باندھ لیں۔اپنے ہاتھوں کی انگلیاں آپس میں مت ملائیں۔
٭اب پیٹ کو تھوڑا سا اندر کو کھینچیں۔اور آہستہ سے آگے اٹھنے کی کوشش کریں۔ کچھ دیر رک کر پھر واپس پوزیشن پر چلے جائیں۔
اس ورزش کو روزانہ تین سے پانچ منٹ تک کریں۔ یاد رہے کہ آپ ہاتھ پیچھے چھوڑ کررکھتے ہوئے پیٹ کے بل اٹھنے کی کوشش کریں‘ تقریباً 15سیکنڈ کا وقفہ دیں اور پھر واپس پہلی پوزیشن پر آ جائیں۔ دھیان رہے کہ آپ کے دل کی دھڑکن زیادہ نیچے نہ آنے پائے۔
اس وقفے کے بعد ورزش تبدیل کریں۔ مثلا ًایک ٹانگ اٹھا ئیں اور اسے نیچے لے آئیں اورکچھ دیر(تقریباً10 سیکنڈ) کا وقفہ دینے کے بعد پھر کرنچز شروع کر دیں۔ بچے اور جوان جمپنگ جیکز بھی کر سکتے ہیں۔ دونوں ہاتھ کھول کر اچھلنے کو’’جمپنگ جیک ‘‘کہتے ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ بزرگوں کو ورزش کی ضرورت نہیں۔ یہ درست نہیں بلکہ اس کے برعکس 50سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اس کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے‘ اس لیے کہ یہ وہ وقت ہے جب اعضاء کمزور پڑ رہے ہوتے ہیں۔
Crunches, belly fat exercises, jumping jack