Vinkmag ad

ہڈیوں کی کمزوری اور بھربھرا پن

٭ہڈیوں کی کمزوری سے بچنے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

٭٭ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے سب سے پہلے ورزش کی اہمیت کو سمجھیں اوراسے اپنے روزانہ کے معمول میں شامل کریں۔آج کل دفاتر میں مسلسل بیٹھ کر کام کرنے کا رواج ہے جس سے دیگر اعضاء کے علاوہ ہڈیوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ جسم کے دیگر اعضاء کی طرح ہڈیوں کو بھی آرام پہنچایا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بیٹھ بیٹھ کر تھک جائیں تو تھوڑی دیر کے لیے اٹھ کر ٹہل لیں تاکہ زیادہ دیر بیٹھنے سے کسی تکلیف کا شکار نہ ہوں۔ خواتین کو اس کے لئے خاص طور پر وقت نکالنا چاہئے۔ بہت سی خواتین کا خیال ہے کہ ان کے گھریلوکام کاج ورزش کا متبادل ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ انہیں چاہئے کہ روزانہ 30منٹ ورزش لازماً کریں۔ اس سے نہ صرف ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں بلکہ ان کی ذہنی صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے ۔

bones strong weak pain

Vinkmag ad

Read Previous

پیٹ گھٹانے کی اہم ورزشیں

Read Next

گھنٹے کی تبدیلی

Leave a Reply

Most Popular