Vinkmag ad

خواتین کے لئے اہم ورزشیں

    خوبصورت نظرآنا انسانی جبلت ہے ۔خوبصورتی کے مختلف معیارات ہیں۔ اگر ہم ڈیل ڈول کی بات کریں تو دبلا پتلا ہونا آج کل خوبصورتی کا معیار ٹھہرا ہے جسے میڈیا نے خوب ابھارا ہے۔اس کی وجہ سے لوگ‘ خصوصاً خواتین میں وزن کم کرنے کا شوق جنون کی حد تک بڑھا ہے۔ اچھی صحت اور سڈول جسم حاصل کرنے کے لئے متوازن غذا کے ساتھ ورزش بہت ضروری ہے۔

ورزش کا آغاز کرتے وقت اپنے معالج یا فزیوتھیراپسٹ سے ضرور مشورہ کر لیں۔ مزید براں مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے ورزش کرکے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ذیل میں بتائی گئی ورزشیں کسی کی مدد کے بغیر خود ہی کی جا سکتی ہیں۔ لگاتار کم از کم تین ماہ تک یہ ورزشیں کرنے سے آپ خود میں مثبت اور صحت مند تبدیلیاں محسوس کریںگی ۔
وزن کم کرنے کی ورزشیں
ورزش نمبر1

٭کمر کے بل لیٹ جائیں اورگھٹنوں کو موڑ کر پاﺅں فرش پر مضبوطی سے جما کر رکھیں۔
٭دونوں بازو سامنے کی طرف یوںپھیلا ئیں کہ کمر بالکل سیدھی رہے۔
٭اوپر والے دھڑ کو اٹھاتے ہوئے دونوں ہاتھ گھٹنوں کی طرف لائیں اورپھر واپس پہلے والی پوزیشن میں لیٹ جائیں ۔
٭اس ورزش کو 10 مرتبہ کریں ۔
ورزش نمبر2

٭ بازو ¿ں کو سیدھا رکھتے ہوئے سیدھی لیٹ جائیں۔
٭دونوں ٹانگوں کو 30 ڈگری کے زاویہ تک سیدھا اوپر لائیں۔
٭ٹانگوں کو دو سیکنڈز تک وہیں روک کر رکھیں اور واپس پہلے والی پوزیشن میں آجائیں۔
٭ اس ورزش کو 10 مرتبہ د ہرائیں۔
ورزش نمبر3

٭اپنے بازوو¿ں اور پنجوں کے بل الٹی لیٹ جائیں ۔
٭ ہاتھوں کو سیدھا رکھتے ہوئے پُش اَپس کریں۔
٭ پانچ سیکنڈز تک اسی پوزیشن میں رہیں اور واپس پہلی حالت میں لوٹ آئیں ۔
٭ 10 سیکنڈ ز تک آرام کرنے کے بعد اس ورزش کواپنی قوت برداشت کے مطابق دہرائیں۔
ورزش نمبر4

٭اپنی کمر سیدھی کر کے بیٹھ جائیں۔
٭ پاﺅں کے تلوں کو آپس میں جوڑیں اور انہیں اتنا قریب لائیں جتنا لا سکتی ہیں۔
٭ اپنے ہاتھوں کو گھٹنوں یا رانوں پر رکھ لیں اور ان پر نیچے کی طرف تین سیکنڈ تک ہلکا دباﺅ ڈال کر رکھیں۔
٭اس ورزش کو 20 مرتبہ کریں ۔
کولنگ ڈاو¿ن
گزشتہ شمارے میںباقاعدہ ورزش سے پہلے جسم کو ’وارم اَپ ‘ کرنے کے لئے ہلکی ورزشوں کے بارے میں بتایا گیا تھاجن میں بتدریج تیزی لائی جاتی ہے ۔اس کے برعکس ورزش مکمل کرنے کے بعد جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لئے ان ورزشوں میں آہستگی کا مظاہرہ کریں اور مختلف ورزشوں کے دوران وقفے کو بڑھاتے جائیں۔اس طرح جسم فوراً ٹھنڈا ہونے کی بجائے بتدریج ٹھنڈا ہوگااور آپ کو نہ صرف فرحت بخش احساس ہوگا بلکہ آپ پٹھوں کی اکڑن اور درد سے بھی محفوظ رہیں گے۔ ورزش کے بعد تقریباً30 منٹ کے اندر اندر نیم گرم پانی سے غسل کر لیں تاکہ مساموں کے بند ہونے سے پہلے ان سے خارج شدہ مواد کو صاف کیا جاسکے۔
نوٹ: ان ورزشوں کے ذریعے وزن میں کمی کا انحصار ورزش میں باقاعدگی کے علاوہ اس بات پر بھی ہے کہ آپ انہیں کس حد تک ٹھیک طرح سے کرتے ہیں ۔بہت سے لوگ چند دن ورزش کرتے ہیں اور تھکاوٹ سے اکتا کر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ ورزش کو موخر نہ کریں بلکہ اسے جاری رکھیں۔ اس سے آپ کے جسم کی قوت برداشت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ ورزش سے ہماری جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

مکسڈ نٹ بالز

Read Next

آپ کے صفحات

Most Popular