آپ کے صفحات

 سوشل میڈیا پربھی شائع کریں
شفا نیوز ایک بہترین میگزین ہے جس میں صحت کے موضوع پر بہت ہی مفید معلومات ملتی ہیں۔ ویسے توصحت کے موضوع پر اور بھی میگزین چھپتے ہیں لیکن شفا نیوز کی خوبی یہ ہے کہ اس میں ہیلتھ پر ہی فوکس رہتا ہے اور اس سے ہٹ کر اور کوئی بات نہیں کی جاتی ۔ آج ڈیجیٹل دور ہے لہٰذا معلومات کو زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ باقی رسالوں کی طرح شفانیوز بھی سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر موجود ہو ۔ امید ہے کہ آپ اس پرہمدردانہ غور کریں گے۔
غلام حسین،فیصل آباد
٭ فیس بک پرشفانیوز”shifa News (Pakistan’s First Family Health Magazine“ کے نام سے موجود ہے۔رسالے کی اپنی ویب سائٹ بھی موجود
ہے لیکن اسے فی الحال آف لائن رکھا گیا ہے ۔ امید ہے کہ جلد ہی اسے آن لائن کر دیا جائے گا۔ ”shifainternationalhospital.blogspot.com“
کے نام سے شفاانٹرنیشنل کا ایک بلاگ موجود ہے جس میں شفانیوز میں شائع شدہ معلومات کو شامل کیا جاتا ہے ۔آپ ان سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
جسمانی کھیلیں‘ خواتین بھی کھیلیں
میں شفا نیوز کی مستقل قاریہ ہوں۔اپریل کے شمارے میں کورسٹوری ”جسمانی کھیلیں‘ خواتین بھی کھیلیں“ بہت زیادہ معلوماتی تھی۔اس سے ان تمام خواتین کو حوصلہ ملے گا جو کھیلنا چاہتی ہیں لیکن کھیل نہیں پاتیں۔ اس کے علاوہ ”خواتین کی فٹنس کے لئے ورزشیں“ایک اچھا مضمون تھا۔ بہت سی خواتین کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنی روٹین یا معاشرتی پابندیوں کی وجہ سے کھلی جگہ ورزشیں نہیں کر پاتیں۔ ایسے مضامین کی وجہ سے وہ بند کمرے میں ورزشیں کر کے فٹ رہ سکیں گی۔
ثروت شہزاد ،کوئٹہ
کولیسٹرول پر کنٹرول کیسے
بہت سے لوگ اپنے کولیسٹرول کے بڑھنے سے پریشان رہتے ہیں۔اس بارے میں ضرور رہنمائی فراہم کریں کہ کون سی غذائیں ایسی ہیں جو صحت بخش ہیں اور انہیں کھانے سے کولیسٹرول نہیں بڑھتا۔ مزیدبرآںامراض قلب کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کریں۔
فرحان، راولپنڈی
پودےنے پر مضمون معلوماتی تھا
میں شفا نیوز کا مستقل قاری ہوں۔پچھلے شمارے میںغذا اور غذائیت کے حوالے سے ”پودینہ: رکھے تندروست،حسین اور توانا “کے بارے میں پڑھنے کا موقع ملا۔ یہ مضمون بہت زیادہ معلوماتی تھا۔ اس کے علاوہ ©©”کچن گارڈننگ “ پر مضمون بہت پسندآیا ۔
محمد نصیر، آزاد کشمیر
بچوںکی عادات پرلکھےں
آپ کے میگزین میں ورزشوں اور ٹوٹکوں کے بارے میںمعلومات بہت دلچسپی سے پڑھتی ہوں ۔ آپ بچوں کی عادات اور ان کی ذہنی نشوو نما کے بارے میں بھی تفصیل سے بتائیں۔
مسز اشتیاق،اسلام آباد
طب نبوی کو شفانیوز کا حصہ بنائیے
شفانیوز نہایت ہی معلوماتی اوردیدہ زیب میگزین ہے۔اس میںشائع ہونے والے مضامین خوبصورت اورپرسکون زندگی گزارنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اگر آپ میگزین میںطبِ نبوی پر مشتمل تحریریں بھی شائع کیاکریں تو یہ نہ صرف صحت مند زندگی کے لئے مفید ہیں بلکہ سنت نبوی کی ترویج بھی ہے۔فائدے کا فائدہ ‘ثواب کا ثواب۔ امید ہے کہ آپ میری اس رائے سے اتفاق کریں گے۔
محمد اصغر‘ڈی آئی خان
کمپےوٹراےک بےماری بن گیا ہے
شفا نےوز چونکہ اردو اور انگرےزی ‘ دونوں زبانوں مےں شائع ہوتاہے لہٰذاہر کوئی اس سے با آسانی استفادہ کر سکتا ہے ۔ ذےابےطس‘ ہڈےوں کے مسائل اور امراض پر مضامےن مجھے بہت اچھے لگتے ہےں۔مےری تجویز ہے کہ مےگزےن مےں بچوں کی تربےت پر زےادہ مضامین شامل کئے جائےں۔دےکھنے مےںآےا ہے کہ آج کل کی مائےں اپنے بچوں کو بالکل بھی روکتی ٹوکتی نہےں۔ کمپےوٹرآج کے دور مےں اےک بےماری بن گیا ہے اوربچے باہر جا کر کھےلنے کی بجائے زےادہ وقت اسی پرصرف کرتے ہےں۔ اس کی وجہ سے ان کی جسمانی ورزش کا پہلو بھی کمزور پڑتا جا رہا ہے۔اس پر بھی کچھ لکھا جانا چاہئے۔
نادیہ درانی‘ سکھر
چڑچڑ ے بچوں پر بھی کچھ لکھیں
آپ کا میگزین بہت شوق سے پڑھتی ہوں ۔اس میں کور سٹوری، ڈاکٹر سے ملاقات اور ٹوٹکے بہت پسند ہیں۔ جب بچے تھوڑے بڑے ہو جائےں تو ان کے مزاج میں چڑ چڑا پن پیدا ہو جاتا ہے اور وہ آپس میں بہت لڑتے ہیں۔آپ سے گزارش ہے کہ ایسے بچوں کے بارے میں تفصیل سے لکھیں تاکہ ان کی پرورش میں آسانی ہو۔
مسز منیب‘ پشاور
سےمینارز کی کورےج کیا کرےں
شفانیوز بہت اچھا اور موثر مےگزین ہے ۔ اس میں ان تمام بیمارےوں کو اجاگر کیا جاتا ہے جو ہمارے معاشرے میں عام ہےں۔ مےگزین کو پڑھنے کے بعد ہمیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی میںاےسی کون سی تبدیلیاں لانی چاہئےں جو ہمیں صحت مند بنا سکےں۔ مثال کے طور پر اس سے ہمیں ےہ پتہ چلتا ہے کہ سگرےٹ نوشی کے کیا نقصانات ہےں۔ شفانیوز میں آپ ڈاکٹروں کی اےک فہرست بھی شامل کریں۔ اس سے ہمےں براہ راست علم ہو جائے گا کہ کس بیماری کی صورت میں کس ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے۔ ہسپتالوں میں مختلف بےمارےوں پر سےمینارز ہوتے رہتے ہےں جو عام لوگوں کےلئے ہوتے ہےں۔میری تجوےز ہے کہ ان کی کورےج بھی کی جائے ۔
فاروق عالم‘واہ کےنٹ
میگزین ہر لحاظ سے اچھا ہے
”ڈاکٹر سے ملاقات میں نشے کی لت کے موضوع پر ملنے والی معلومات بہت مفید تھیں ۔ اس کے علاوہ کورسٹوری میں ہر موضوع پر بہت زیادہ تفصیل سے بات کی جاتی ہے ۔ آپ کا میگزین ہر لحاظ سے اچھا ہے ۔
ڈاکٹر گوہر،اسلام آباد

Vinkmag ad

Read Previous

خواتین کے لئے اہم ورزشیں

Read Next

بخار کیوں ہوتا ہے

Most Popular