Vinkmag ad

بخار کیوں ہوتا ہے؟

ٍ کیا آپ جانتے ہیں کہ بخار کی صورت میں ہمارا جسم گرم کیوں ہوجاتا ہے۔نہیں ناں،چلیں ہم آپ کو اس کے پس پردہ حقیقت یعنی سائنس سے آگاہ کرتے ہیں۔

ہمارا جسم کچھ اس طرح سے بنا ہوا ہے کہ وہ اپنے معمول کے کام 37ڈگری سنٹی گریڈ ( 98.4ڈگری فارن ہائیٹ) پرہی بہتر طور پر انجام دے سکتا ہے ۔ جسم کو اس درجہ حرارت پر رکھنے کے لیے ہمارے دماغ میں ہائپوتھلمس(hypothalamus) کی شکل میں ایک تھرمو سٹیٹ لگا ہوتا ہے جوقدرتی طور پر اسی درجہ حرارت پر فکس ہوتا ہے ۔جب خون اس میں سے گزرتا ہے تو وہ اس کے ٹمپریچر کی سطح کو محسوس کرلیتا ہے ۔اگر وہ موزوں سے کم ہو توہائپوتھلمس جسم میں کچھ ایسی سرگرمیاں شروع کرتا ہے جن سے خون گرم ہوجاتا ہے اور جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔

عام حالات میں ہائپو تھلمس ایک خودکار نظام کے تحت جسمانی درجہ حرارت کوموزوں سطح پرہی رکھتا ہے لیکن بعض اوقات کچھ عوامل کی وجہ سے ہائپو تھلمس کا تھرمو سٹیٹ اس سے زیادہ سطح پر سیٹ ہوجاتا ہے۔ اب وہ درجہ حرارت کی نئی سطح کو نارمل سمجھ کر جسم کو اس پر لانے کیلئے کچھ سرگرمیاں شروع کر دیتا ہے۔یوں ہمارا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔دوسرے لفظوں میں ہمیں بخار ہو جاتا ہے ۔

بعض اوقات ہمیں اپنے ہاتھوں میں بخار کی سی کیفیت محسوس ہوتی ہے لیکن جب تھرما میٹر سے درجہ حرارت چیک کیا جائے تو وہ نارمل ہوتا ہے۔محض جسم کا گرم ہونا بخار کی علامت نہیں بلکہ ٹمپریچر 98.4ڈگری فارن ہائیٹ سے بڑھ جائے تو ہم اسے بخار کہیں گے۔

اگر وہ99ڈگری پر ہو تو عمومی بخار ہے لیکن اگر لمبے عرصے تک اس سطح پر رہے تویہ خطرناک ہو سکتا ہے ۔بالعموم104 سے106ڈگری تک بخارکو شدید(ہائی گریڈ) شمارکیا جاتا ہے ۔اگر وہ 106ڈگری سے اوپرچلا جائے تو دماغ سمیت دیگر اعضا ء کے عمومی افعال متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔ 107 ڈگری کا بخاراگرکچھ عرصہ تک رہے تویہ کسی شخص کومارنے کیلئے کافی ہوتا ہے ۔ اسی طرح جسمانی درجہ حرارت کم ہو جائے تو یہ بھی نقصان دہ ہے ۔ اگر وہ 92ڈگری سے نیچے چلا جائے توجسمانی افعال رک جاتے ہیں ۔اس لیے بخار کو کبھی ہلکا مت لیں اور ایسا محسوس کرنے کی صورت میں معالج سے لازماً مشورہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بال گرنے سے کیسے بچائیں

Read Next

ارفع کی کہانی، ماں‌کی زبانی

Leave a Reply

Most Popular