Vinkmag ad

چنبل کی خارش سے نپٹنے کی تجاویز

چنبل جلد کی ایک بیماری ہے جس میں جسم پر سرخ نشان اور ان کے اوپر سفید رنگ کا سخت چھلکا بن جاتا ہے۔ اس کے زیادہ تر مریضوں کو دیگر علامات کی نسبت خارش زیادہ پریشان کرتی ہے۔

امریکن اکیڈمی آف ڈرماٹالوجی کے مطابق چنبل کی خارش سے نپٹنے کے لئے ان ہدایات پر عمل کریں:
٭ اس کا باقاعدہ علاج کروائیں۔
٭ متاثرہ حصے پر جتنا کم چھلکا ہوگا اتنی ہی خارش کم ہوگی۔ چھلکا اتارنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ خارش ختم کرنے والی مصنوعات زیادہ بہتر نتائج فراہم کریں گی۔ اسے اتارنے کے لئے سیلی سیلک(salicylic) ایسڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے متاثرہ حصے پر لگائیں تا کہ چھلکا نرم ہوجائے اور پھر نرمی سے اتار لیں۔ چھلکے کو کھینچ کر اتارنے سے گریز کریں ورنہ معاملہ بگڑ جائے گا۔
٭ شاور سے نہا رہے ہوں تو اس کا دورانیہ پانچ منٹ سے زیادہ نہ رکھیں۔
٭ نہانے کے لئے باتھ ٹب استعمال کرتے ہوں تو اس میں 15 منٹ یا اس سے بھی کم وقت گزاریں۔ پانی میں زیادہ دیر رہنے سے جلد خشک ہوتی ہے اور مزید خارش ہوسکتی ہے۔
٭ ہاتھ دھونے یا نہانے کے بعد جلد کو موائسچرائزر سے نم کریں۔ اگر کوئی اور چیز دستیاب نہ ہو تو کوکنگ آئل بھی لگایا جاسکتا ہے۔ اس سے سوزش اور خارش کم ہوگی اورجلدکو صحت یاب ہونے میں بھی مدد ملے گی۔
٭ خارش سے نجات دینے والی مینتھول اور کافور کی حامل مصنوعات لگائیں۔ یہ خارش زدہ چنبل کی صورت میں زیادہ مؤثر ہوتی ہیں۔ ان میں سے بعض جلد کو خشک کردیتی ہیں۔ ایسے میں موائسچرائزر لگائیں۔
٭ خارش ہو رہی ہو تو کھجلی کرنے کے بجائے متاثرہ حصے پر نرمی سے موائسچرائزر لگائیں۔
٭ نہانے کے لئے گرم پانی استعمال نہ کریں کیونکہ گرمائش خارش میں اضافہ کرے گی۔
٭ متاثرہ حصے پر ٹھنڈی ٹکور کریں۔
ways to relieve itchy psoriasis, how to relieve itching from psoriasis, skin problem, itchy skin, skin issues, chanbal ki kharish say kaisay niptein
Vinkmag ad

Read Previous

کیا ابلا ہوا پانی منرلز سے خالی ہوتا ہے؟

Read Next

تربوز کھانے کے چھ حیرت انگیز طبی فوائد

Leave a Reply

Most Popular