Vinkmag ad

تربوز کے فوائد

تربوز کے فوائد

ہم دیکھتے ہیں کہ مخصوص سبزیاں‘ پھل اورجڑی بوٹیاں مخصوص علاقوں میں زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ مخصوص پھل بھی مخصوص موسموں میں پیدا ہوتے ہیں۔ یہ سب کچھ محض اتفاق نہیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ خاص مقاصد ہیں جن میں انسانوں کے جسموں میں موجود کمیوں کو دورکرنا‘ اعضاء کی فعالیت میں اضافہ کرنا اورانہیں موسم کے ممکنہ مضراثرات سے محفوظ رکھنا نمایاں ہے۔ تربوز کا شماران پھلوں میں ہوتا ہے جو ہمیں نہ صرف گرمی کی شدت کے برے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ دیگر بہت سے فوائد کے حامل ہیں۔

بہت سے لوگ شکایت کرتے ہیں کہ وہ بڑے شوق سے تربوزخرید کر لاتے ہیں لیکن گھرآ کروہ پھیکا نکلتا ہے۔ خریدنے سے پہلے اسے ایک ہاتھ میں اٹھا کردوسرے ہاتھ سے تھپتھپائیں ۔اگراس میں تھرتھراہٹ سی محسوس ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ تربوزرسیلا اورمیٹھا ہے۔

ابن سینا کی معروف کتاب ’القانون‘ کے مطابق تربوزمعدے کو صحت مند رکھتا ہے۔ مزید برآں اس کے بیج کھانا بھی فائدہ مند ہے جبکہ انہیں پیس کراوران کا لیپ بنا کرجلد پرلگانے سے جلد صاف ہوتی اورچمک جاتی ہے۔ اسی طرح اس کے چھلکے کوپیشانی پررکھنے سے وہ چہرے اورآنکھوں کی گرمی کواپنے اندرجذب کرلیتا ہے۔

تروتازہ دل

اس پھل میں موجود لائیکوپین اوراس کا پانی دل کوتقویت پہنچاتے ہیں۔ لائیکوپین دل کے سخت پٹھوں پردباؤ کم کرتا ہے۔ اسی طرح اس میں پائے جانے والاایک جزو پوٹاشیم دل کی دھڑکن کو متوازن اوربلڈ پریشرکوقابو میں رکھتا ہے۔

جگراورگردے کی فعالیت

تربوزکا پانی جگرکی صفائی اورگردوں کوفعال بنانے کے علاوہ جسم سے فاسد مادے نکالنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ تربوز کے مناسب استعمال سے گردے اورمثانے سے پتھری بھی خارج ہوجاتی ہے۔ تاہم یہ دونوں بیماریاں بہت خطرناک ہیں لہٰذا ان کے لئے ٹوٹکوں پرانحصارکے بجائے ان کا باقاعدہ علاج کروایا جائے۔

آنکھوں کی چمک

تربوزکے سرخ گودے میں بیٹا کیروٹین موجود ہوتا ہے۔ یہ جب جسم میں جاتا ہے تووٹامن اے میں تبدیل ہو کربینائی اورآنکھوں کی چمک کوبڑھاتا ہے۔ یہ آنکھوں کووقت سے پہلے اندھے پن اورموتیا وغیرہ سے محفوظ رکھتا ہے۔

مدافعتی نظام کی تقویت

تربوزمیں موجود لائیکوپن مدافعتی عمل کونہ صرف تقویت دیتا ہے بلکہ خلیوں کوتوڑ پھوڑ سے بھی روکتا ہے۔

مزاج بحال کرنا

تربوزمیں شامل وٹامن بی 6 انسانی جسم میں موجود ہارمونزکو متوازن کر کے بیزاری، مایوسی اوربجھے پن کودورکرتا ہے۔

موٹاپے سے نجات

تربوز میں 92 فی صد پانی ہوتا ہے جو انسانی جسم کو تروتازہ رکھنے، موٹاپے سے بچانے، کم خوراکی کی جانب مائل کرنے اورجمع شدہ چربی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اہم نکات

٭کھانا کھانے کے فوراً بعد تربوز کھانے سے ہیضہ یا قولنج ہو سکتا ہے۔

٭اس کے زیادہ استعمال سے جوڑوں کے درد اوربلغم کی شکایت ہوسکتی ہے۔

benefits of watermelon, what are the health benefits of watermelon

Vinkmag ad

Read Previous

کیا وزن کم کرنے والی ادویات صحت کے لئے محفوظ ہیں؟

Read Next

کیا ای سگریٹ نقصان دہ نہیں؟

Leave a Reply

Most Popular