کیا وزن کم کرنے والی ادویات صحت کے لئے محفوظ ہیں؟

کیا وزن کم کرنے والی ادویات صحت کے لئے محفوظ ہیں؟

 کھانے پینے کی چیزوں کی افادیت اوران کے محفوظ ہونے کی تصدیق ایف ڈی اے(Food and Drug Administration) کرتا ہے۔ پاکستانی قانون کے مطابق ایسے سپلی منٹس ایف ڈی اے کی اجازت کے بعد ہی مارکیٹ میں لائے جاسکتے ہیں۔ کمپنیاں اس بات کی ذمہ دار ہیں کہ وہ پراڈکٹ میں شامل تمام اجزاء کی فہرست لیبل پرلکھیں۔

مارکیٹ میں وزن کم کرنے کی بہت سی ادویات موجود ہیں جو یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کا استعمال صحت کے لئے محفوظ ہے۔ لیکن ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں جن میں ان سپلی منٹس کے استعمال سے لوگوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ ان کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ کر لیں۔ اس حقیقت کو نظر انداز نہ کریں کہ وزن کم کرنے کے لئے آپ کو اپنے لائف سٹائل میں تبدیلی لانا پڑتی ہے۔ کوئی خاص چیز کھا کراسے اچانک کم نہیں کیا جاسکتا۔ وزن کم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ صحت بخش اورمتوازن غذا کھائیں اورباقاعدگی سے ورزش کریں۔

ٰis it safe to use weightloss medicine, weightloss medicine, medicine k through weight kam karna kaisa hai

Vinkmag ad

Read Previous

 گلوٹن فری کیک بنانے کا طریقہ

Read Next

تربوز کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular