گلوٹن فری کیک بنانے کا طریقہ

 گلوٹن فری کیک بنانے کا طریقہ

آٹے کی گوندھی ہوئی شکل میں ایک چکناپن یا لیس سی آجاتی ہے جوگُلو یعنی گوند کی مانند ہوتی ہے۔ اس میں پائی جانے والی مخصوص پروٹین کو گلوٹن کہتے ہیں۔ ’’سی لئک‘‘ ایک ایسی بیماری ہے جس کے شکار فرد کے معدے میں جونہی اس پروٹین کا کوئی ذرہ بھی داخل ہوجائے تواس کا مدافعتی نظام اس کے خلاف شدید ردعمل ظاہر کرنا شروع کر دیتا ہے۔ اس سے اس کی چھوٹی آنت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ اس لئے اس بیماری کے شکارافراد کو ان تمام چیزوں سے پرہیز کرنا ہوتی ہے جس میں وہ پروٹین پائی جائے۔

ان مریضوں کے لئے گلوٹن فری کیک کی ایک مزیدار ترکیب یہ ہے

اجزاء

چاول کا آٹا            1 کپ
چینی                   1 کپ
کوکو پاؤڈر         1/2کپ
بیکنگ پاؤڈر       1 چائے کا چمچ
نمک                  1 چٹکی
دودھ                  1 کپ
انڈے                  2عدد
ناریل کا تیل          1/2کپ

ترکیب

٭سب سے پہلے ایک برتن میں چاول کا آٹا ڈالیں۔ اب اس میں چینی شامل کریں اوراس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

٭اس میں نمک ،کوکواوربیکنگ پاؤڈرملا دیں اوراس کو چمچ کی مدد سے مکس کرلیں۔

٭ایک باؤل میں دودھ ڈالیں اوراس میں انڈے اور ناریل کا تیل شامل کر دیں۔

٭اب چاول والے آمیزے میں انڈوں والا آمیزہ شامل کرتے ہوئے چمچ ہلاتے رہیں تاکہ تمام اجزاء اچھی طرح یکجا ہو جائیں۔

٭اب ایک بیکنگ پین میں تیل لگا لیں اور اس آمیزے کو اس میں ڈال دیں۔

٭اوون کو 180 ڈگری پر پہلے سے گرم کر لیں اوراس آمیزے کو 25 سے 30منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

٭مزیدار کیک تیار ہے۔

gluten free cake, how to make gluten free cake, gluten free recipe, celiac patients k liye cake ki recipe

Vinkmag ad

Read Previous

سن یاس میں کیا کھائیں پیئیں

Read Next

کیا وزن کم کرنے والی ادویات صحت کے لئے محفوظ ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular