Vinkmag ad

سن یاس میں کیا کھائیں پیئیں

کائنات کا یہ مستقل اصول ہے کہ ہرچیزکمزوری اوربالآخراختتام کی طرف بڑھتی ہے۔ انسانی جسم بھی توڑپھوڑ اورتبدیلیوں کا شکارہوتا ہے۔ خواتین میں یہ عمل نسبتاً زیادہ واضح ہوتا ہے۔ بلوغت کے بعد ان کی طبعی زندگی کودوحصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ پہلا، جب خواتین تولیدی صلاحیت کی حامل ہوتی ہیں اوردوسرا جب وہ ایسا کرنے کے قابل نہیں رہتیں جسے تکنیکی زبان میں سن یاس کہا جاتا ہے۔ یہ بھی زندگی کا ایک اہم مرحلہ ہے جوطرززندگی میں کچھ تبدیلیاں مانگتا ہے۔ اس سلسلے میں کچھ مفید اورقابل عمل تجاویزیہ ہیں

٭سن یاس کا بہترمقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ 35 سال کی عمر سے کیلشیم کی مناسب مقداراپنی غذا میں شامل کر لیں تاکہ یہ سن یاس میں کام آ سکے۔ کیلشیم کی اضافی مقداربغیربالائی کے دودھ‘ دہی اورسبزیوں کا زیادہ استعمال کرکے حاصل کی جانی چاہئے۔

٭سن یاس کے دوران ہاٹ فلیشززیادہ ہوتے ہیں جن میں جسم کے اوپر والے حصے( منہ ،گردن اور چھاتی) کا درجہ حرارت اچانک بڑھ جاتا ہے،جلد سرخ ہوجاتی ہے اور پسینہ آنے لگتا ہے۔ غذا میں ایسی اشیاء کے استعمال سے گریزکرنا چاہئے جن میں اینٹی ایسٹروجن مرکبات پائے جاتے ہوں۔ مثلاً چائے، قہوہ ، اخروٹ اوربروکلی میں یہ زیادہ ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس ایسی اشیاء زیادہ کھائیں جن میں ایسٹروجن کی مقدارزیادہ ہو۔ گوشت، انڈے، گاجراورٹماٹر میں اس کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، لہٰذا انہیں اپنی غذا کا لازمی حصہ بنائیں۔ مزید برآں

٭ کم ازکم30منٹ کی ورزش یاواک کو معمول بنائیں۔

٭الکوحل ،کیفین چٹ پٹی اور زیادہ میٹھی اشیاء سے پرہیز کریں۔

٭اپنے جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ ہر شخص میں اس کی ضرورت مختلف ہو سکتی ہے، تاہم اوسطاً 8 سے 10 گلاس پانی پیئیں۔

٭خوراک میں سفید کاربوہائیڈریٹس(white carbs) مثلاً سفید بریڈ ،سفیدچاول،پروسیسڈ اور زیادہ چینی والی خوراک وغیرہ کا استعمال کم کریں۔اس کا سبب یہ ہے کہ وہ زود ہضم ہوتے ہیں اوران میں فائبر کی مقدار نہ ہونے کے برابرہوتی ہے۔

menopause, diet for women going through menopause, menopause mai kya khayein kya nahe

Vinkmag ad

Read Previous

دماغی اور اعصابی امراض

Read Next

 گلوٹن فری کیک بنانے کا طریقہ

Leave a Reply

Most Popular