Vinkmag ad

ماہانہ ایام سے قبل تکلیف سے کیسے نپٹیں

بعض خواتین کو ماہانہ ایام سے کچھ دن قبل چند خاص علامات کا سامنا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کو پی ایم ایس pre menstrual syndrome کہتے ہیں۔ اس کی کسی واحد اور بنیادی وجہ کے بارے میں تو حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم ہارمونزکی تبدیلیاں اورڈپریشن اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک سٹڈی کے مطابق وٹامن ڈی، وٹامن بی، میگنیشیم اور کیلشیم کی کمی کی شکارخواتین میں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ مزاج میں تبدیلیاں، چہرے پر دانے، بے چینی، سونے میں دشواری، چڑ چڑاپن، تھکاوٹ، اپھارا، پیٹ درد، قبض، اسہال، سر درد، بالوں میں چکنائی اور بھوک زیادہ لگنا اس کی عام علامات ہیں۔

ان علامات کو کم کرنے میں یہ ٹِپس مفید ہوسکتی ہیں

٭کیلشیم ہارمونز کا توازن برقرار رکھنے میں مد د دیتا ہے۔ میگنیشیم اور وٹامن بی 6 بھوک، جسم کے مختلف حصوں میں مائع جمع ہونے، اپھارے اورمائیگرین کو کم کرتے ہیں۔ کیلشیم اور میگنیشیم سبز پتوں والی سبزیوں، دالوں، کیلوں اور میوہ جات سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وٹامن بی کے حامل کھانوں میں انڈے، دودھ، مرغی کا گوشت، مچھلی، سویابین، سالم اناج، پستہ اورآلو وغیرہ شامل ہیں۔

٭غذائی کمی کھانے سے پوری نہ ہو تو ڈاکٹر کے مشورے سے سپلی منٹس استعمال کریں۔

٭اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے حامل کھانے سردرد، بے چینی ،ڈپریشن اور چھاتی میں درد کو دور کرنے میں معاون ہیں۔ یہ مچھلی ، کوکونٹ آئل، انڈوں، بادام، اخروٹ، کدو کے بیج اور تخم بالنگا سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

٭ایام سے دو ہفتے قبل کیفین کا استعمال کم کر دیں۔

٭سونف چبائیں یا اس کی چائے پئیں۔

٭ایام سے قبل السی کے بیج کی حامل ڈبل روٹی کھائیں۔ السی کے بیج کو پیس کرسیریل یا سمودی میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

٭ادرک کی چائے اورہلدی دودھ بھی اس ضمن میں مفید ہیں۔

٭نیم گرم پانی سے نہائیں۔ اس سے درد کم ہوگا اورتازگی محسوس ہوگی۔

٭درد کم کرنے کے لئے ہاتھوں کو گول دائرے کی شکل میں گھماتے ہوئے پیٹ کے نچلے حصے پرنرمی سے مساج کریں۔

٭گرم پانی کی بوتل کپڑے میں لپیٹ کر پیٹ پررکھنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔

٭اپھارا کم کرنے کے لئے کھانا کم مقدارمیں اوروقفے وقفے سے کھائیں۔ اس کے علاوہ نمکین، میٹھے اورچکنائی کے حامل کھانے کم مقدارمیں کھائیں۔

٭واک ، تیراکی اورسائیکلنگ ہلکی پھلکی ورزش کے لئے بہترین ہیں۔ ورزش سے اینڈورفن ہارمون خارج ہوتا ہے جو درد اورذہنی تناؤ کم کرکے ہمیں پرسکون کرتا ہے۔

٭سٹریچنگ بھی درد کم کرنے میں مفید ہے ،اس کے لئے میٹ پرسیدھی کمر کے ساتھ بیٹھیں اورتلوؤں کو آپس میں ملائیں۔ آگے کی طرف جھکیں اور ٹخنوں کو پکڑ کر، تلوؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ دبائیں۔ اس دوران لمباسانس لیں۔ پھر سر کو تھوڑا اوپر اٹھائیں اورپھر سے سانس لے کرخارج کریں۔ یہ عمل چارسے پانچ مرتبہ کریں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی ورزشیں کی جاسکتی ہیں۔

pre menstrual syndrome, what is pms, periods k symptoms ko kaisay kam karein, periods pain

Vinkmag ad

Read Previous

 ٹپکتی رال کو کیسے روکیں؟

Read Next

درد سے متعلق دلچسپ معلومات

Leave a Reply

Most Popular