Vinkmag ad

ہڈیوں کے بھربھرے پن سے کیسے بچیں

ہڈیوں کے بھربھرے پن سے کیسے بچیں

 بہت سی خواتین خوراک اورصحت کے معاملے میں محتاط رویے کے باوجود 40 سال کی عمر کے بعد ہڈیوں کے بھربھرے پن کا شکارہوجاتی ہیں۔ ہڈیوں کی اچھی صحت کے لئے کیلشیم، وٹامن ڈی(جو کیلشیم کو جذب ہونے میں مدد دیتا ہے) اور مخصوص قسم کی ورزشیں بے حد ضروری ہیں۔ اس ضمن میں دیگراہم غذائی اجزاء میں وٹامن سی، ای اورکے بھی شامل ہیں۔

ہڈیوں کا تقریباً 50 فی صد حجم پروٹین پرمشتمل ہوتا ہے‘ اس لئے روزانہ پروٹین کی ایک خاص مقدارلینا مفید ہے‘ تاہم اس کی زیادتی ہڈیوں کے لئے موزوں نہیں۔ اس کے علاوہ کچھ منرلزمثلاً میگنیشیم، فاسفورس، سیلیکون، بورون، زنک، مینگانیزاورکاپر کی مناسب مقدار جسم میں موجود کیلشیم کو متوازن رکھنے میں اہم ہے۔ ان غذائی اجزاء کے حصول اوراپنی ہڈیوں کو تندرست رکھنے کے لئے ان ہدایات پرعمل کریں۔

٭دودھ باقاعدگی سے استعمال کریں۔ اسے رات کو سونے سے پہلے پینا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ دودھ سے تیارکردہ اشیاء مثلاً دہی یا پنیروغیرہ بھی فائدہ مند ہیں۔

٭چکن یا گوشت میں موجود ہڈیوں کو لیموں یا سرکے میں ڈال کرپانی میں ابال لیں۔ اس سیرپ کوگریوی یا سوپ وغیرہ میں شامل کرکے استعمال کریں۔

٭ ہرے پتے والی سبزیاں، سالم غلہ (whole grain)، تل کے تیل اورمچھلی کو اپنی غذاء کا حصہ بنائیں۔

٭سلفرسے بھرپوراشیاء مثلاً انڈے، لہسن اور پیاز کا استعمال بھی ہڈیوں کے لئے مفید ہے۔

٭روزانہ دن کو کسی بھی وقت 15 منٹ کے لئے سورج کی روشنی میں براہِ راست بیٹھنا وٹامن ڈی کی فراہمی میں بہت مدد دیتا ہے۔

٭خود کو جسمانی طور پر متحرک رکھیں اور ورزش کومعمول بنائیں۔ تیز چلنا ہڈیوں کے لئے بہترین ورزش ہے۔

٭کھانوں میں ضروری غذائی اجزاء کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی دباؤ سے بچنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ بھی کیلشیم کے ضیاع کا باعث بنتا ہے۔

٭ کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس، سگریٹ نوشی، زیادہ چینی یا نمک کے استعمال سے بھی اجتناب کریں۔

tips for healthy bones, ow to prevent osteoporosis, hadiyon ko kamzor honay say kaisay bachein

Vinkmag ad

Read Previous

مردوں میں بے اولا دی

Read Next

وٹامنز کی پانی یا چکنائی میںحل پذیری

Leave a Reply

Most Popular