٭جب بھی وٹامنز کے متعلق پڑھیں‘ ان کی پانی یا فیٹس میں حل پذیری کا ذکر پڑھنے کو ملتا ہے۔ ان اصطلاحات کے معنی پر روشنی ڈالیں۔
(ذرقہ رحیم، قصور)
٭٭ حل پذیری کاتعلق وٹامنز کے جسم میں جذب یا خارج ہونے کی صلاحیت سے ہے۔ جن وٹامنز کی حل پذیری پانی کی صورت(water soluble) میں ہوتی ہے‘ وہ جسم میں زیادہ دیر تک محفوظ نہیں ہو سکتے اور ایک سے چار دن میں خارج ہو جاتے ہیں۔ لہٰذا روزمرہ کی خوراک میں ان کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔وٹامن بی اور سی اس کی مثالیں ہیں۔ اس کے برعکس کچھ وٹامنز لمبے عرصے کے لئے فیٹی ٹشوز یا جگر میں محفوظ ہو جاتے ہیں‘ اس لئے کہ ان کی حل پذیری چکنائی کی صورت میں(fat soluble) ہوتی ہے۔ اس کی مثال وٹامن اے‘ ڈی، ای اور کے ہیں۔
