Vinkmag ad

جوتا کیسا خریدیں

جوتا کیسا خریدیں

جوتا خریدتے وقت درج ذیل امورکا خیال رکھنا چاہئے

٭غیر آرام دہ جوتے لوگوں کو لنگڑا کر چلنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ اس لئے جوتے وہ خریدیں جو آپ کو لے کر چلیں ‘ نہ کہ وہ جنہیں آپ کو لے کر چلنا پڑ جائے۔

٭ایسا جوتا خریدنے سے پرہیز کریں جو اندر سے بالکل سیدھا ہو۔ اس کے برعکس ایسا جوتا خریدیں جواندر سے تھوڑا سا مڑا ہوا ہو۔ نیز اس کی محراب انگلیوں کی جانب سے تھوڑی اوپر کو اٹھی ہونی چاہئے ۔

٭جوتا پیچھے سے بند ہونا چاہئے تاکہ گرفت اچھی رہ سکے۔

٭یہ بھی خیال رہے کہ اس کے پنجے کا حصہ تھوڑا کھلا ہو لیکن یہ اتنا کھلا بھی نہ ہو کہ پائوں باہر نکل جائے۔

٭تلواایسا ہونا چاہیے جو کام کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

٭جوتے نرم اور لچک دار ہونے چاہئیں ۔

٭اگر ہیل والے جوتے خریدنا ہوں تو بلاک ہیل کو ترجیح دیں کیونکہ یہ پائوں کے لیے نسبتاً بہتر ہے۔

٭ہمیشہ معیاری جوتے کا انتخاب کریں۔

٭جوتا خریدتے وقت محض سیلز مین کی باتوں پر اعتماد نہ کریں۔ یہ ضروری نہیں کہ وہ بھی پائوں کی صحت کے اصولوں سے آگاہ ہو۔ یاد رکھیں کہ اپنے پائوں کے بارے میں آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ۔

٭جوتا خریدتے وقت پائوں کے ناپ سے ذرابڑے اور چھوٹے، دونوں سائز کے جوتے پہن کر چیک کرلیں۔جوتا اتنا تنگ نہیں ہونا چاہئے کہ جرابوں کے ساتھ پہننے کی جگہ ہی نہ رہے اور نہ پائوں کی انگلیاں ہلائی جا سکیں۔

حاصلِ بحث یہ ہے کہ جوتا ہمارے ذاتی استعمال کی ایسی چیز ہے جس کا غلط انتخاب تکلیف پہنچنانے کے علاوہ کمر اور جوڑوں کے بہت سے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ جوتا خریدتے وقت دل کی نہیں‘ پائوں کی سنیں۔

shoes, buying tips, suitable shoes

Vinkmag ad

Read Previous

غیرموزوں جوتوں کے نقصانات

Read Next

گلے میں خراش‘ کھانسی اور چاول

Leave a Reply

Most Popular