گلے میں خراش‘ کھانسی اور چاول

گلے میں خراش‘ کھانسی اور چاول

٭ گلے میں خراش اور کھانسی کی صورت میں چاول نہ کھائیں۔

٭٭ ہمارے ہاں یہ سمجھا جاتا ہے کہ گلا خراب ہونے کی صورت میں اگر چاول کھائے جائیں تو گلا مزید بگڑ جاتا ہے حالانکہ چاولوں کا گلے کی خرابی سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ نہ تو بلغم پیدا کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں کھانے سے کھانسی ہوتی ہے۔ چاول اور اناج ہماری خوراک کے دو بنیادی اجزاء ہیں جو ہماری روزانہ کی کیلوریز(توانائی) کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔ ہر قوم کا الگ مزاج ہوتا ہے۔ ہم لوگ گندم اور چاول‘ دونوں کو خوراک کے بنیادی اجزاء کے طور پر استعمال کرتے ہیں جبکہ چین اور بنگال میں رہنے والے لوگوں کا انحصار کلی طور پر چاولوں پر ہی ہوتا ہے۔ وہ گلے کی خرابی کے باوجود چاول کھانا نہیں چھوڑتے۔ گلے کی خرابی زیادہ تر انفیکشن اور تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ ایسے میں چاول چھوڑنے کا کوئی جواز نہیں ۔

Myth, throat irritation, rice can worsen it, reality

Vinkmag ad

Read Previous

جوتا کیسا خریدیں

Read Next

اسہال

Leave a Reply

Most Popular