Vinkmag ad

اسہال

اسہال

 دنیا بھر میں ہر سال تقریباً دو ارب لوگ اس بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ان میں بچوں کی تعداد 19لاکھ ہے جن کی اکثریت کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہوتا ہے۔ ڈائریا کی وجہ خاص قسم کے بیکٹیریا،وائرس یا پیراسائیٹس ہوتے ہیں۔

ڈائریا کیا ہے

یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں مائع شکل کا پاخانہ دن میں 10سے 12 بار مریض کے جسم سے خارج ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مریض کے جسم میں پانی کی شدیدکمی،جسمانی کمزوری اورکبھی کبھی بخار کی شکایت بھی ہوجاتی ہے۔اس کی علامات میں پیٹ میں دردیا مڑو،اپھار اور وزن میں کمی شامل ہیں۔ زیادہ سنگین حالت میں خونی دست یا ان میں پیپ کا آنا بھی اس کی علامات میں شامل ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس

بعض اوقات مخصوص اینٹی بائیوٹکس کھانے کی وجہ سے پانی کی طرح پتلے پاخانے آسکتے ہیں۔ایسے میں یہ تکلیف عموماً ایک سے سات دن تک رہتی ہے۔ جب کوئی مریض کسی نقصان دہ بیکٹیریا کو مارنے کے لئے اینٹی بائیوٹیکس کھاتا ہے تو آنتوں میں موجود صحت مند بیکٹیریاکا توازن بھی بگڑ جاتا ہے۔ یہ پہلے آنتوں میں انفکشن اور پھردست کا باعث بنتا ہے۔

گندم سے الرجی

یہ نظام انہظام سے متعلق ایک ایسی بیماری ہے جو چھوٹی آنت کو نقصان پہنچا کر خوراک کے اجزاء کو ہضم ہونے سے روکتی ہے۔ اس کے شکار افراد گلوٹن یعنی پروٹین کی ایک خاص قسم کو ہضم نہیں کر سکتے۔ گلوٹن زیادہ تر گندم،رائی اور جو میں پایا جاتا ہے۔ جن لوگوں کی غذا میں یہ پروٹین شامل رہے، انہیں مستقلاً دست لگے رہتے ہیں۔

اس کی علامات ہر شخص میں مختلف ہوتی ہیں۔ بچوں میں اسہال، پیٹ میں مڑور اور درد اٹھنا، قے، قبض،وزن کی کمی،چڑچڑاپن‘ د یر سے بلوغت کے آثار ظاہر ہونا، چھوٹا قد اور دانتوں کے مسائل وغیرہ جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔ اس کا واحد علاج گلوٹن سے پاک غذا ہے۔

احتیاطی تدابیر

مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس بیماری سے آسانی سے بچا جا سکتا ہے۔

٭پینے کے لئے ابلا ہوا صاف پانی استعمال کریں۔

٭ہمیشہ صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت کو یقینی بنائیں۔ خاص طور پر کھانا پکانے اور کھانے سے پہلے،کھانا کھانے کے بعد، بچے کو صاف کرنے سے پہلے اور صاف کرنے کے بعد اچھی طرح سے ہاتھ دھوئیں۔

٭بچے کو دودھ پلانے والی مائیں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

٭خود کو اور باورچی خانے کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق بیماریوں سے پاک رکھنے کی کوشش کریں۔

٭غیر معیاری اشیاء کی خوردونوش سے سختی سے پرہیز کریں ۔

Diarrhea, symptoms, causes, celiac allergy, antibiotics, precautions

Vinkmag ad

Read Previous

گلے میں خراش‘ کھانسی اور چاول

Read Next

سائیکل پربیٹھنے کا طریقہ

Leave a Reply

Most Popular