تکہ کباب

214

اجزائ:
گوشت کے پسندے        1کلوگرام
دہی                 1 پاو

گرم مصالحہ(پسا ہوا)        حسب ذائقہ
نمک                حسب ضرورت
لال مرچ            حسب ضرورت
پپیتا(پسا ہوا)            1چائے کا چمچ

ترکیب:
۔ایک پیالے میں دہی ڈال کر اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ،نمک،مرچ اور تھوڑا سا پپیتاڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔
۔پسندوں کو دھوکر خشک کر لیں اور مصالحے ملے دہی میں میری نیٹ کر کے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
۔اس کے بعد انہیں سیخوں میں پرو کر کوئلوں پر سرخ کر لیں۔
۔اس دوران سیخ کو گھماتی رہیں تاکہ کباب ہر طرف سے سرخ ہوجائیں۔
۔پکاتے وقت صاف کپڑے کے ٹکڑے یا چھوٹی چمچ کی مدد سے گھی کو ان کے اوپر لگاتی جائیں۔
۔تیار ہونے پر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
یہ لذیذکباب بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں مفید اور صحت بخش سنیک ہیں۔یہ پروٹین،چکنائی،زنک،فاسفورس اور کیلشیم سے بھرپور ہےں۔فاسفورس جسم کو توانائی پہنچاتا اور کیلشیم کے ساتھ مل کر ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ بچوں کو سکول لنچ باکس میں بھی دیا جاسکتا ہے۔
(زینب بی بی‘ ماہر غذائیات‘ شفا انٹرنیشنل ہسپتال‘ اسلام آباد)

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

اجزئ مچھلی (بھاپ میں پکی ہوئی)        1/4 کپ انڈے       

تیاری کا وقت:3گھنٹے پکانے کا وقت:5سے7منٹ سرونگ:4 کیلوری

Pink Tea Shifa news

اجزائ: سبزالائچی(پسی ہوئی)        5عدد سبز جائے کی پتی