Vinkmag ad

تکہ کباب

تکہ کباب

اجزاء

گوشت کے پسندے          1کلوگرام
دہی                              1پاؤ
گرم مصالحہ(پسا ہوا)      حسب ذائقہ
نمک                            حسب ضرورت
لال مرچ                       حسب ضرورت
پپیتا(پسا ہوا)                 1چائے کا چمچ

ترکیب

٭ایک پیالے میں دہی ڈال کر اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ،نمک،مرچ اور تھوڑا سا پپیتاڈال کراچھی طرح مکس کر لیں۔

٭پسندوں کو دھوکر خشک کر لیں اور مصالحے ملے دہی میں میری نیٹ کر کے تین گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔

٭اس کے بعد انہیں سیخوں میں پرو کر کوئلوں پر سرخ کر لیں۔

٭اس دوران سیخ کو گھماتی رہیں تاکہ کباب ہر طرف سے سرخ ہوجائیں۔

٭پکاتے وقت صاف کپڑے کے ٹکڑے یا چھوٹی چمچ کی مدد سے گھی کو ان کے اوپر لگاتی جائیں۔

٭تیار ہونے پر پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے

یہ لذیذ کباب بچوں اور بڑوں کے لئے یکساں مفید اور صحت بخش سنیک ہیں۔ یہ پروٹین،چکنائی،زنک،فاسفورس اور کیلشیم سے بھرپور ہیں۔فاسفورس جسم کو توانائی پہنچاتا اور کیلشیم کے ساتھ مل کر ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔یہ بچوں کو سکول لنچ باکس میں بھی دیا جاسکتا ہے۔

Tikka kabab, recipe, ingredients, directions, nutritional value

Vinkmag ad

Read Previous

گلا خراب ‘ گھریلو علاج

Read Next

حمل ،زچگی اور تشنج

Leave a Reply

Most Popular