حمل ،زچگی اور تشنج
اگرخواتین کو تشنج کی ویکسی نیشن نہ کرائی گئی ہو تو انہیں یہ مرض دوران حمل بھی ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ حمل کے چھ ہفتے بعد بھی انہیں اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ ایسی مائوں کے ہاں جنم لینے والے بچے بھی تشنج کی زد میں ہوتے ہیں۔ پاکستان کا شماران آٹھ ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال بہت سے نوزائیدہ بچے اس مرض کی وجہ سے فوت ہوجاتے ہیں۔
ترقی پذیر ممالک میں تشنج کی ایک بڑی وجہ دوران زچگی آلودہ اوزاروں کااستعمال بھی ہے۔ اسقاط حمل اوررحم مادرکی صفائی کے دوران غیر محفوظ اورغیر صحت مند اوزاروں کا استعمال یا ناڑو کا مکمل طور پر ٹھیک نہ ہونا بھی اس بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔
pregnancy, tetanus, infection
