Vinkmag ad

صحت مند بال

صحت مند بال

بالوں کو سجانے اور سنوارنے کے لئے ان کی بناوٹ کے بارے میں جاننا ضروری ہے‘ اس لئے کہ وہ اپنی بناوٹ اور نوعیت کے اعتبار سے ایک جیسے نہیں ہوتے ۔ مثلاً کچھ بال فطرتاً باریک تو کچھ موٹے ہوتے ہیں۔ اسی طرح وہ ہلکی یا گہری رنگت والے‘ گھنگھریالے، سیدھے،چھوٹے یا لمبے بھی ہوتے ہیں۔ بالوں کی حفاظت کے حوالے سے کامیابی کی کلید یہ ہے کہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگ انداز اختیار کیا جائے۔

سرکا مساج

اس سے سر کی کھنچی ہوئی جلد ڈھیلی اور نرم ہوجاتی ہے‘ خون کی گردش تیزاور نئے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے لئے صرف انگلی کی پوروں کو استعمال کریں اور ناخنوں سے اسے بچائیں۔ مساج کے دوران زیادہ توجہ سر کے ان حصوں پر دیں جو سخت محسوس ہوں۔

شیمپو کا طریقہ

بالوں کو اچھی طرح سے بھگولیں تاکہ بھرپورجھاگ بن سکے۔ بالوں کو دھوتے وقت ان میں انگلیاں پھیرتی رہیں تاکہ یہ الجھیں نہیں۔ شیمپو  کی تھوڑی سی مقدار ایک ہتھیلی پر لے کر دونوں ہتھیلیوں کوآپس میں رگڑیں اور پھر بالوں میں لگائیں۔ جب جھاگ بننا شروع ہو جائے تو سر کا مساج شروع کریں۔ یہ عمل دومنٹ تک کریں۔

بال کیسے کھنگالیں

 بال کھنگالنے میں عام طور پر جتنا وقت لیا جاتا ہے اس سے دوتین بارزیادہ کھنگالنے سے باقی ماندہ شیمپو بھی بالوں سے نکل جاتا ہے۔اگر صابن یا شیمپو بالوں میں لگا رہ جائے تو یہ کمزور، چپچپے اور جلدی گندے ہوجاتے ہیں ۔ایک اور ٹوٹکہ یہ ہے کہ بالوں کوآخری بارٹھنڈے پانی سے کھنگالیں۔

کنڈیشننگ کا طریقہ

کنڈیشنزکوبالوں میں اوپر سے نیچے کی طرف لگائیں اورپانچ منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ یہ بالوں کی حفاظت کرتا ہے لہٰذا اسے ہر طرح کے بالوں میں استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے بال نرم ‘ چمکداراور جاندار ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کنگھا کرنے میں بھی آسانی رہتی ہے۔

بال کیسے سکھائیں

بالوں کو قدرتی طور پر خشک ہونے دینا زیادہ  بہتر ہے۔ اگرکسی وجہ سے جلدی ہو تو گیلے بالوں میں کنگھا کرنے سے پہلے تولئے کی مدد سے تھپتھپا کر بالوں کو نتھارلیں۔ پھر تولیے میں لپیٹ کر کچھ دیر پانی جذب ہونے دیں۔ کنگھی کے لئے ایسا کنگھا استعمال کریں جس کے دندانوں کے درمیان فاصلہ زیادہ ہواورنوکیں گول ہوں۔ پہلے بالوں کے آخری سرے سے کنگھا شروع کریں اوراوپر کی طرف آتی جائیں۔

Healthy hair, hair care, shampoo, conditioning, hair dry

Vinkmag ad

Read Previous

 یورک ایسڈ، علاج بالغذا ء

Read Next

سبز چائے کا قہوہ

Leave a Reply

Most Popular