سبز چائے کا قہوہ
خوش شکل سبز چائے انسانوں کے لئے بیش بہا فوائد رکھتی ہے۔ معالجین کے مطابق اس کے استعمال سےغذا کے جزو بدن بننے کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جگر کی کارکردگی بھی بہتر ہوتی ہے۔ سبز چائے کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں
امراض قلب
٭رات کے کھانے کے بعد سبز چائے پی جائے تو اس سے برا کولیسٹرول نہیں بڑھتا۔
٭یہ دل کو خون پہنچانے والی شریانوں میں چربی جمع ہونے اور خون کو گاڑھا ہونے سے بھی بچاتی ہے۔
ذیابیطس
٭یہ خون میں بڑھی ہوئی شکر میں کمی لاتی ہے۔
٭بھی ہے۔ سبز چائے چربی کوجلا کرذیابیطس کے ایک سبب موٹاپے کو بھی کم کرتی ہے۔
دیگر فوائد
٭خوراک میں شامل ہو جانے والے نقصان دہ بیکٹیریا فوڈ پوائزننگ کا سبب بن جاتے ہیں۔ کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے زہریلے مادوں کو ختم کر کے فوڈ پوائزننگ سے محفوظ رکھتا ہے۔ مزیدبرآں اس سے فائدہ مند بیکیٹریا کی نشوونما بھی ہوتی ہے۔
٭ناشتے اور کھانے کے بعد ایک کپ سبز چائے پینے سے منہ کی بدبو دور ہو جاتی ہے۔ بدبو منہ میں جمع ہونے والے جراثیم کی وجہ سے ہوتی ہے اور سبز چائے ان کا خاتمہ کر دیتی ہے۔
٭یہ جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے جس سے انسان فلو اور نزلے جیسے وبائی اور موسمی امراض سے بڑی حد تک محفوظ رہتا ہے۔
Green tea, benefits, cardiac and diabetic patients, kills bacteria
