Vinkmag ad

گلا خراب ‘ گھریلو علاج

گلا خراب ‘ گھریلو علاج

ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کراچی

٭کھانے کے دو چمچ لیموں کا جوس ایک چمچ شہد میں ملائیں۔ پھر اس میں چٹکی بھر کالی مرچ ڈال دیں۔ دن میں ایک یا دو دفعہ اس کے استعمال سے افاقہ ہوتا ہے۔

٭ایک کپ شہد میں رات بھر کے لئے پانچ یا چھ لونگ ڈبو کر رکھ دیں۔ صبح کے وقت اس میں سے لونگ نکال دیں اورایک چائے کا چمچ شہد لے لیں۔ گلے کی سوزش اور اس میں درد کی صورت میں یہ اکسیر ہے۔

٭منقیٰ کے پانچ سے چھ دانوں اور کھانے کے ایک چمچ لیموں کے جوس کو آپس میں ملا کر کچل لیں ۔ اسے دن میں ایک بار لے لینامفید ہے ۔

٭ چائے کے آدھے چمچ برابرپسی ہوئی ادرک کو اتنے پانی میں ملائیں جس سے ایک کپ چائے بن جائے ۔ یہ چائے پئیں‘ افاقہ ہوگا۔

٭چٹکی بھر لونگ اور دارچینی کے سفوف کو باہم ملائیں اورآمیزے کو پانی میں ڈال کر چائے بنائیں۔ دن میں دو بار یہ چائے پینے سے گلا ٹھیک ہو جاتا ہے۔

٭ بابوبہ ایک جڑی بْوٹی ہے جس کے استعمال سے گلے کی سوزش ‘ کھانسی ‘بلغم اور ناک کی سوزش میں آرام آ جاتا ہے ۔

٭پودنیہ، دافع بلغم ہے اور سانس کے نظام سے متعلق اعضاء (نالیوں اور پھیپھڑوں) کو سکون دیتا ہے۔ اس کی چائے بنائیں اور اس میں شہد ڈال کر پئیں۔

٭سرخ توتک وٹامن سی سے بھرپور ہے جسے عہد قدیم سے گلے کو سکون دینے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

٭زوفا پودینے کی نسل کا ایک پودا ہے۔ اس کا عرق دن میں تین دفعہ پینا گلے کی خرابی اور شدید کھانسی میں فوری آرام دیتا ہے۔

sore throat, throat infection, home remedies

Vinkmag ad

Read Previous

فلاسنگ:صحیح طریقہ ‘ صحیح دھاگہ

Read Next

تکہ کباب

Leave a Reply

Most Popular